Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس نے ہندوستان میں لانچ کیے تین اسمارٹ اینڈروئیڈ ٹی وی

oneplus-tv-y-series

ٹیکنالوجی ڈسک،3جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی اور رئیل می کے کفایتی ٹیلی ویژن پیش کرنے کے اعلان کے بعد اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ون پلس بھی اب اسمارٹ ٹی وی لانچ کرنے جارہی ہے۔

 

ون پلس نے ہندوستان میں اپنے لیٹسٹ اسمارٹ ٹی وی لانچ کردیئے ہیں۔ ون پلس کی نئی یو سیریز اور وائی سیریز اسمارٹ ٹی وی سے پردہ اٹھا ہے۔ ون پلس وائی سیریز کے ٹی وی ماڈل کی قیمت 12999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ جبکہ ون پلس یو سیریز میں ایک واحد ماڈل ہے جسے 49999روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

 

ون پلس ٹی وی کے اسپیسیفیکیشن

شروعات کرتے ہیں کفایتی ون پلس ٹی وی وائی سیریز سے۔ اس سیریز کو بجٹ سیگمنٹ کے گراہکوں کے لیے لیا گیا ہے۔ اس سیریز میں 32انچ اور 43انچ کے ماڈل ہیں۔ یہ اسمارٹ ٹی وی  آکسیجن پلے ، ون پلس کنیکٹ اور کئی انوکھے فیچرس کے ساتھ آتے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ فیچرس کفایتی قیمت سیگمنٹ میں یوزر کو تجربے کو بہتر بنائیں گے۔

 

ون پلس ٹی وی اینڈروئیڈ ٹی وی 9پائی پر چلتے ہیں۔ یہ الگ فیچرس، سائز اور ریزلوشن کے ساتھ آتے ہیں۔ ون پلس ٹی وی وائی سیریز میں دو ماڈل ہیں۔ 32انچ ماڈل ایچ ڈی ریزولوشن والا ہے۔ ون پلس ٹی وی یو سیریز کا ایک واحد ماڈل 55انچ والا ہے جو الٹرا ایچ ڈی اسکرین سے لیس ہے۔

 

دونوں سیریز کے لانچ ہوئے سبھی اسمارٹ ٹی وی اینڈروئیڈ ٹی وی 9پائی پر چلتے ہیں۔ انہیں گوگل اسسٹنٹ، گوگل کروم کاسٹ اور گوگل پلے اسٹور کا ایکسس ملا ہے۔ یوزرس چاہے تو آکسیجن پلے انٹرفیس کا استعمال کنٹینٹ سنٹرک ویو کے لیے کرسکتے ہیں۔

 

مہنگے ون پلس ٹی وی یو سیریز کا ایک واحد ماڈل 55انچ کا ہے۔ یہ 4کے ایل ای ڈی اسکرین اور ڈوبلی ویژن ایچ ڈی آر سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس ٹی وی کے ذیادہ تر اسپیسیفیکیشن ون پلس ٹی وی کیو1 اور ون پلس ٹی وی کیو1 پرو سے ملتے ہیں۔ سب سے اہم فرق ڈسپلے کا ہے۔ نیا ٹی وی سیٹ ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔
ون پلس ٹی وی 55یو1 کی کناروں پر موٹائی 6.9 ملی میٹر ہے۔ اسکرین ٹو باڈی ریشو 95فیصد ہے۔ اسکے علاوہ آکسیجن پلے اور ون پلس کنیکٹ ایپ سموتھ کنیکٹیویٹی کے کام آئیں گے۔ ریموٹ سے آپ کو نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم ویڈیو کا ایکسس ملے گا۔ انکے لیے شارٹ کیز ہیں۔

 

قیمت اور فیچرس سے صاف ہے کہ مارکٹ میں اسکا مقابلہ رئیل می اسمارٹ ٹی وی اور یو وی سینما ٹی وی رینج سے ہوگا۔

 

ون پلس ٹی وی وائی سیریز کفایتی سیگمنٹ کے اسمارٹ ٹی وی کے لیے جانا جائے گا۔ 32انچ والے ویرینٹ کی قیمت 12999 روپے ہے۔ جبکہ 43انچ ویرینٹ 22999روپے میں فروخت ہوگا۔

Tags:

You Might also Like