Type to search

ٹیکنالوجی

زبردست فیچرس کے ساتھ اگلے ہفتے آئے گا ریئل می کا پہلا اسمارٹ ٹی وی

رئیل می اسمارٹ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،19مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی ٹیک کمپنی رئیل می 25 مئی کو ہندوستان میں اپنا پہلا اسمارٹ ٹی وی لانچ کرنے والی ہے- کمپنی پچھلے کچھ دنوں سے اپنے آفیشل ٹیوٹر اکاؤنٹ سے لگاتار آنے والے رئیل می ٹی وی کے فیچرس کے بارے میں ہلکی معلومات دیتی آرہی ہے- اسی درمیان اب کمپنی نے ای-کامرس پلیٹ فارم فلپ کارٹ پر ایک پیج لائیو کردیا ہے- اب اس ٹی وی کے بارے میں تقریبا ساری معلومات سامنے آچکی ہے-

رئیل می ٹی وی میں ماڈرن ڈیزائن کا بیزل – لیس ڈسپلے دیا گیا ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ اس ٹی وی پینل میں کروم بوسٹ پکچر انجن کی بدولت 400 نیٹس کی برائٹنیس ملتی ہے- ماہرین کا ماننا ہے کہ رئیل می ٹی وی کی یہ ٹیکنالوجی کافی حد تک ژیوامی ٹی وی کے ویویڈ پکچر انجن ٹیکنالوجی جیسی ہے- ژیوامی اس ٹیکنالوجی سے اپنے اسمارٹ ٹی وی میں کلر سیچوریشن کو بہتر بناتی ہے-

رئیل می ٹی وی میں 64 بٹ آر ایم اے کورٹیکس اے 53 سی پی یو اور مالی -470 ایم پی 3 جی پی یو کے ساتھ میڈیا ٹیک پروسیسر دیا گیا ہے- زبرست ساؤنڈ کے لیے ٹی وی میں ڈوبلی آڈیو سپورٹ کے ساتھ 24 واٹ کے چار اسپیکر دیئے گئے ہیں- کمپنی نے اس ٹی وی کو ڈوریبل بنانے کے لیے کئی ٹیسٹ کیے ہیں، رئیل می ٹی وی کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے اسے 20 ڈگری درجہ حرارت 760 ایم ایم ڈراپ ٹیسٹ کے ساتھ اس میں ریموٹ کے بٹنس اور آن- آف سوئچ کو 5000 ہزار بار ٹیسٹ کیا گیا ہے-

لائیو ہوئے مائیکرو سائٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ رئیل می ٹی وی کن سائز میں لانچ کیا جائے گا- ساتھ ہی کس سافٹ ویئر پر کام کرئے گا، اس بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے- حالانکہ ٹیوٹر پر کمپنی نے یہ ضرور کنفرم کیا ہے کہ رئیل می کا پہلا اسمارٹ ٹی وی ایک اینڈروئیڈ ٹی وی ہوگا-

Tags:

You Might also Like