Type to search

ٹیکنالوجی

ایم آئی کیولیڈ ٹی وی 75 ہندوستان میں لانچ

ایم آئی کیولیڈ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،25 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) میگا لانچ ایونٹ میں نئے اسمارٹ فونز اور ایک سمارٹ ٹی وی لانچ کیا گیا۔

اس ایونٹ میں فلیگ شپ ایم آئی 11 الٹرا اسمارٹ فون، ایم آئی 11ایکس سیریز کے فونس اور ایک ایم آئی کیولیڈ ٹی وی 75 کو لانچ کیا گیا- ژیوامی نے اس ایونٹ کا نام “ان ٹو دی فیچر” رکھا-

ژیوامی نے اپنے ایم آئی میگا لانچ ایونٹ میں سب سے بڑا اور ذیادہ پریمیم اسمارٹ ٹی وی ایم آئی کیولیڈ ٹی وی 75 لانچ کردیا ہے-

ژیوامی نے ایم آئی کیولیڈ ٹی وی 75 کے ذریعہ بڑی اسکرین والے ٹی وی مارکٹ میں انٹری کی ہے- آئیے جانتے ہیں ٹی وی کے فیچرس اور اسپیسیفیکیشن اور قیمت-

ٹی وی 4کے یو ایچ ڈی پینل کے ساتھ 120ہرٹز ریفریش ریٹ والا ٹی وی ہے، ڈوبلی وژن اور ایچ ڈی آر 10+ کو سپورٹ کرتا ہے-

اس ٹی وی میں ڈوبلی آڈیو اور متعدد کنیکٹیویٹی آپشن دیئے گئے ہیں-

ٹی وی کی قیمت

 قیمت کی بات کی جائے تو ایم آئی کیولیڈ ٹی وی 75 کی شروعاتی قیمت 1،19،999 روپے ہے۔ یہ مارکٹ میں موجود سیمسنگ اور سونی کے 75 انچ والے اسمارٹ ٹی وی کے مقابلے کافی کفایتی ہے-

وہیں اگر یوزرس اس ٹی وی کو ایچ ڈی ایف سی بینک کارڈ کے ذریعہ خریدتے ہیں تو وہ 7500 روپے کا انسٹینٹ ڈسکاؤنٹ بھی پاسکتے ہیں-

ٹی وی کے فیچرس اور اسپیسیفیکیشن
ٹی وی میں مالی جی52 پی2 جی پی یو کے ساتھ 1.5 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک ایم ٹی9611 پروسیسر دیا گیا ہے-
ٹی وی میں 2جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے-
کیولیڈ ٹی وی 75 میں 75 انچ کی کیولیڈ 4کے یو ایچ ڈی پینل دیا گیا ہے-
اسکا ریزولوشن 2160-3840 پکسل ہے-
وائیڈ ویزبیلیٹی کے لیے 178 ڈگری ویوینگ اینگل
ٹی وی فل اررے ڈائنامک لوکل ڈیٹنگ ڈوبلی ویژن
ایچ ڈی آر 10+ اور 120ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 192 زون
ایم آئی کیولیڈ ٹی وی 75 اینڈروئیڈ 10 پر کام کرتا ہے-
نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم ویڈیو اور یوٹیوب ایپس کو سپورٹ کرتا ہے-
ٹی وی میں الکسا اور گوگل اسسٹنٹ وائس کمانڈ
ہینڈس فری کنٹرول کے لیے بلٹ ان مائیکرو فون
ٹی وی الکسا کو سپورٹ کرتا ہے-
ٹی وی میں 30واٹ اسٹوریو اسپیکر سسٹم
ٹی وی 2 ٹویٹرز اور 4 ووفرس سے لیس
ڈوبلی آڈیو
ایچ ڈی ایم آئی کے ذریعہ کمپیٹیبل ڈیوائس پر ڈوبلی اٹموس کا سپورٹ
ٹی وی میں بلٹ ان مائیکرو فون، کروم کاسٹ، بلوٹوتھ 5.0،
ایک ایچ ڈی ایم آئی 2.1 پورٹ، دو ایچ ڈی ایم آئی 2.0 پورٹ،
یو ایس بی پورٹ اور 3.5ایم ایم ہیڈ فون جیک جیسے فیچرس شامل ہے-
کیولیڈ 4کے لمیٹ لیس ڈسپلے
ایم ای ایم سی سپورٹ 120ہرٹز ڈسپلے
اسمارٹ ہوم کنٹرول ہب
ٹی وی 1.07 بلین کلرس کو ڈسپلے کرسکتا ہے-

Tags:

You Might also Like