Type to search

ٹی وی اور فلم

آندھرا قائم رہے: شکتی مان ٹی وی شو کے تمراج کلویش

ٹی وی ڈسک،20مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھرا قائم رہے—- یہ الفاظ جیسے ہی سنائی دیتے ہیں تو دماغ میں ایک ہی چہرہ ابھر کر آتا ہے، وہ تمراج کلویش کا ، سپر ہٹ شو شکتی مان میں ایلین تمراج کلویش ذیادہ تر اسی ڈائیلاگ کو بولتے نظر آتا تھا، آواز میں ہی اتنا ڈر تھا کہ ٹی وی اسکرین پر بچے نظریں جمائے ڈر جاتے تھے،
تمراج کلویش کے اس کردار کو نبھایا تھا ایکٹر سریندر پال نے، سریندر پال نے اسکرین پر کئی رول پلے کیے اور کئی فلموں میں اور ٹی وی شوز میں کا بھی کام کیا، لیکن تمراج کلویش کے اس کردار کو سریندر پال نے ایسا نبھایا کہ شاید ہی کوئی اور نبھا پاتا-

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مکیش کھننہ تمراج کلویش کے لیے سریندر پال کو نہیں بلکہ امریش پوری کو لینا چاہتے تھے؟ وہیں امریش پوری جنہوں نے موگامبو خؤش ہوا ڈائیلاگ کو ہی تاریخی بنا دیا- ایک انٹرویو میں سریندر پال نے بتایا کہ مکیش کھننہ کی بڑی خواہش تھی کہ وہ امریش پوری کو تمراج کلویش کے رول میں لے، انہیں لگتا تھا کہ وہی اس رول کو کرسکتے ہیں، لیکن امریش پوری ان دنوں فلموں میں بہت ہی مصروف تھے اور وقت بالکل بھی نہیں تھا، تب جاکر سریندر پال نے اپنے لیے مکیش سے بات کی، سریندر پال نے ان سے کہا کہ وہ کلویش کا رول کسی اور سے کروا کر تو دیکھیں، جب تک وہ کسی اور کو نہیں دیں گے، تو کیسے پتہ چلے گا؟

اس پر مکیش مان گئے اور سریندر پال سے کہا کہ وہ انہیں رول دے رہے ہیں، وہ تمراج کلویش کے لیے سریندر کو 15 دنوں تک آندھرے میں رہنا پڑا، اور بھاری میک اپ وہ کاسٹیوم کے ساتھ تیار ہونا پڑتا تھا- لیکن محنت رنگ لائی سریندر پال نے تمراج کلویش کے کردار کو یادگار بنا دیا، ایک انٹرویو میں سریندر نے کہا تھا کہ انہیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ جہاں بھی جاتے ہیں ، وہاں بچے تک انہیں کلویش کے رول سے پہچانتے ہیں اور کہتے ہیں آندھیرا قائم رہے-
Facebook@IAmMukeshKhanna : فوٹو