Type to search

وائرل

ہنسیکا موٹوانی کی فوٹوزسوشل میڈیا پر ہورہی ہے وائرل

وائرل ڈسک،20مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے بچپن سے ہی اپنی اداکاری کا لوہا منوانا شروع کردیا تھا، وہ بالی ووڈ سے لیکر ساؤتھ سینما تک میں اپنا نام کما چکی ہے- گذشتہ دنوں ہنسیکا موٹوانی نے ایک گلیمرس فوٹو شوٹ کی وجہ سے سرخیاں بٹوری تھی، وہ تلگو سے لیکر تامل سینما تک میں کافی زبردست فلموں متحرک ہے، وہیں اپنے لکس اور فیشن سینس کی وجہ سے بالی ووڈ میں بھی سب کی توجہ کھینچتی رہتی ہے، ایک بار پھر انہوں نے اپنے لیٹیسٹ فوٹو سے اپنے فینس کو چونکا دیا ہے-

ہنسیکا موٹوانی ان دنوں مالدیپ میں چھوٹیاں منا رہی ہے- ہنسیکا موٹوانی نے مالدیپ کی کچھ تصویریں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں سے یہ تصویر ایسی تھی، جو انکے فینس کو بے حد پسند آرہی ہے- ایک یوزر نے اس فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے ہنسیکا سے پوچھا کیا وہ وٹامن ڈی لے رہی ہے- تو کسی نے پوچھا کہ آپ اپنے پیروں کو اوپر کیوں کیا ہوا ہے؟

بتادیں کہ ہنسیکا نے تامل فلم دیسامودورو میں اہم رول میں 16 سال کی عمر میں اپنے مظاہرے کے لیے بہترین خاتون جنوبی ہند کے لیے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا- ہنسیکا نے کوئی مل گیا میں ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، لیکن ساؤتھ سینما میں کافی کم وقت میں شہرت حاصل کی- وہ دیس میں نکلا ہوگا چاند، شکا لکا بوم بوم، اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، سون پری، ہم دو ہیں نا، جیسے ٹی وی شو میں بھی نظر آئی، تلگو کے مقابلے ہنسیکا کو تامل فلم انڈسٹری میں ذیادہ کامیابی ملی-

ہنسیکا موٹوانی کی پیدائش 9 اگست 1991ممبئی میں ہوئی،  ہنسیکا موٹوانی ممبئی کے ایک سندھی گھرانے سے ہے- انکے والد پردیپ موٹوانی ایک بزنیسمین ہے اور ماں مونا موٹوانی ڈرماٹولجسٹ ہے- ہنسیکا نے پودار انٹرنیشنل اسکول ممبئی اور انٹرنیشنل کریکولم اسکول سانٹا کروز سے تعلیم حاصل کی-
تصویر بشکریہ: تمام تصاویر ہنسیکا موٹوانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like