Type to search

ٹیکنالوجی

شنکو نے لانچ کیے تین اسمارٹ ٹی وی، قیمت 16،999 روپے سے شروع

شنکو اسمارٹ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،8 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شنکو نے ہندوستانی بازار میں اپنے تین نئے اسمارٹ ٹی وی لانچ کردیئے ہیں۔ جو ایس او 43اے ایس، ایس او 50کیو بی ٹی اور ایس او 55کیو بی ٹی۔

ایس او 43اے ایس ماڈل 43 انچ فل ایچ ڈی ٹی وی ہے۔ ایس او 50کیو بی ٹی ماڈل 49 انچ 4کے یو ایچ ڈی ٹی وی ہے۔ اور ایس او 55کیو بی ٹی ماڈل 55 انچ کا 4کے یو ایچ ڈی ٹی وی ہے۔ شنکو کے تینوں ٹی وی ماڈلس کو ایمیزون پرائم ڈے 2020سیل میں لانچ کیا گیا ہے، جو کہ ای۔کامرس پلیٹ فارم پر خرید کے لیے بھی دستیاب ہے۔

ان ٹی وی کے اسپیسفیکیشن کی بات کریں تو یہ اسمارٹ ٹی وی اینڈروئیڈ پر مبنی کسٹم آپریٹینگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔ جو کہ ایپ فنکشنیلٹی اور بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی بھی مہیا کرتا ہے۔

پروسیسنگ پاور کی بات کریں و شنکو ایس او43 اے ایس ماڈل کوال کور کورٹیکس-اے53 پروسیسر کے ساتھ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی ان بورڈ اسٹوریج سے لیس ہے۔ وہی شنکو ایس او 50 کیو بی ٹی اور ایس او 55 کیو بی ٹی دونوں ہی ماڈل کواڈ۔کو کورٹیکس۔اے55 پروسیسر کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے۔

شنکو کے لیٹسٹ اسمارٹ ٹی وی کی شروعاتی قیمت صرف 16999 روپے ہے، جو کہ 43 انچ والے ایس او 43اے ایس کی قیمت 24250 روپے ہے۔ اور اسکے ٹاپ ویرینٹ ایس او 55کیو بی ٹی کی قیمت 28299 روپے ہے۔ کلر آپشن کی با کریں تو اس میں آپ کو صرف سنگل بلیک کلر ویرینٹ ہی دستیاب ہوگا۔

کنیکٹیویٹی کے لیے اس میں تین ایچ ڈی ایم آئی پورٹس، دو یو ایس بی پورٹس اور وائی۔فائی ہے۔ ان تینوں ماڈلز میں 20 واٹ کے اسپیکرس ہیں۔

تینوں اسمارٹ ٹی وی ایک جیسے اسپیسیفیکیشن سے لیس ہے۔ حالانکہ فرق اسکرین سائز اور ریزولوشن میں موجود ہے۔ شنکو ایس او 43 اے ایس ماڈل میں آپ کو 43 انچ فل ایچ ڈی 1080-1920 پکسل ڈسپلے ملے گا۔

جبکہ شنکو ایس او 50کیو بی ٹی اور شنکو ایس او 55 کیو بی ٹی ماڈل 4کے الٹرا ۔ ایچ ڈی 2160-3840 پکسل ڈسپلے ملے گا، جنکی اسکرین 49 انچ اور 55 انچ کی ہے۔

شنکو ایس او 43 اے ایس ماڈل اینڈروئیڈ 8 پر مبنی یونیول انٹرفیس پر کام کرتا ہے۔

جبکہ باقی کہ دونوں ماڈل اینڈروئیڈ 9 پر مبنی یونیوال پر کام کرتے ہیں۔

ان اسمارٹ ٹی وی کو ہاٹ اسٹار،

زی 5، سونی لیو، ووٹ، سن نیکسٹ،

جیو سینما جیسے کئی ایپس کا سرٹیفیکیشن حاصل ہے۔

اپٹوائڈ ٹی وی اسٹور کے ذریعہ آپ نیٹ فلکس ،

ایمیزون پرائم ویڈیو اور یوٹیوب کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like