Type to search

اسپورٹس

ڈبلیو ٹی سی فائنل میں دھونی کا ریکارڈ توڑیں گے کوہلی

کوہلی

اسپورٹس ڈسک، 23 مئی (بھاشا۔پی ٹی آئی) ویراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں اترتے ہی بیشتر ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی قیادت کرنے والے کپتان بن جائیں گے اور اس میچ میں جیت پر دنیا کے سب سے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر قابص ہوجائیں گے۔

کوہلی نے اب تک 60 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی قیادت کی ہے اور وہ مہندر سنگھ دھونی کی برابری پر ہے۔
انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں 18 اکتوبر سے شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں اترتے ہی ہندوستان کی طرف سے ذیادہ ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کرنے کا ریکارڈ کوہلی کے نام پر درج ہوجائے گا۔

کوہلی اس سال کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران ہی یہ ریکارڈ اپنے نام کردیتے لیکن وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری تین ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھیل پائے تھے۔ ان میچوں میں انجکیا رہانے نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

پہلی بار سال 2014 میں ٹیسٹ ٹیم کی کمان سنبھالنے والے کوہلی اب تک جن 60 میچوں میں کپتان رہے ہیں ان میں سے 36 میں ہندوستان نے جیت درج کی ہے جو ہندوستانی ریکارڈ ہے۔ دھونی 60 میچوں میں 27 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ہندوستانی ٹیم 2 جون کو ساڑھے تین مہینے کے برطانوی دورے پر روانہ ہوگی جس میں وہ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کے علاوہ میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

اس دوران ایک جیت سے کوہلی سب سے ذیادہ میچوں میں جیت درج کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ کو پچھے چھوڑ دیں گے۔

کلائیو لائیڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 74 میچ کھیلے جن میں سے 36 میں انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔
کپتان کے طور پر سب سے ذیادہ میچوں میں جیت کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ (109 میچوں میں 53 جیت) کے نام پر ہے۔ ان کے بعد آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ (77 میچوں میں 48 جیت) اور اسٹیو وا (57 میچوں میں 41 جیت) کا نمبر آتا ہے۔

گریم اسمتھ کے نام پر پاس زیادہ تر ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کا ریکارڈ بھی ہے۔ انکے بعد آسٹریلیا کے ایلن بارڈر (93 میچ) ، نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ (80) ، پونٹنگ (77) ، لائیڈ (74) ، دھونی اور کوہلی کا نمبر آتا ہے۔

بشکریہ ۔ بھاشا۔ پی ٹی آئی ہندی، سے لیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like