Type to search

اسپورٹس

ویراٹ کوہلی نے سنچریوں کی نصف سنچری بنائی، سچن کا توڑا ریکارڈ

کوہلی

ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 15 نومبر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سنچریوں کی نصف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں وراٹ کوہلی اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے سچن کا ریکارڈ توڑا۔


اسپورٹس ڈسک، 16 نومبر (اردو پوسٹ) ویراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اپنے ون ڈے کیریئر کی 50 ویں سنچری بنا کر سچن ٹنڈولکر ( ویراٹ کوہلی بمقابلہ سچن ٹنڈولکر) کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کوہلی نے 291 ویں میچ میں سچن کا یہ عظیم ریکارڈ توڑ دیا۔

 

 

 

محمد سمیع اور ویراٹ کوہلی کے ریکارڈ توڑ مظاہروں کی بدولت ہندوستان نے چہارشنبہ کی رات نیوزی لینڈ کو 70 رن سے شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں رسائی کرلی۔ سمیع نے 7 وکٹ لیے۔

 

 

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 463 میچوں میں 18426 رنز بنائے تھے جس میں ان کے نام 49 ون ڈے سنچریاں تھی-

 

 

 

سچن نے 452 ون ڈے اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی نے اپنی 279ویں اننگز میں 50 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ کوہلی نے 113 گیندوں میں 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ اپنی اننگز میں انہوں نے نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔

 

 

 

 

اب کوہلی نے 50 ویں سنچری بنا کر سچن تنڈولکر کے ونڈے میں سب سے ذیادہ سنچری لگانے کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے- اپنی انگیز کے دوران ویراٹ کوہلی ونڈے میں سب سے ذیادہ رن بنانے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں- کوہلی نے رکی پونٹنگ کو پچھے چھوڑ دیا ہے-

 

 

 

 

پونٹنگ نے 13734 ونڈے رن اپنے کیریئر میں بنائے تھے- وہیں، ونڈے میں سب سے ذیادہ رن بنانے کا ریکارڈ سچن کے نام ہے-

 

 

 

سچن نے 18426 رن ونڈے میں بنائے تھے- وہیں، اب کمارا سنگاکارا نے اپنے ونڈے کیریئر میں 14234 رنز بنائے ہیں-

 

 

 

اس کے ساتھ ساتھ کوہلی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ سچن نے 2003 کے ورلڈ کپ میں 673 رنز بنائے تھے۔ اب کوہلی ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

 

 

 

سچن کے بعد میتھیو ہیڈن ہیں جنہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں 659 رنز بنانے-  وہیں ورلڈ کپ میں روہت نے کل 648 رن بنا لیے ہیں-

 

 

 

 

ڈیوڈ وارنر نے 2019 کے ورلڈ کپ میں 647 رن بنائے تھے- بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے 2019 کے ورلڈ کے ورلڈ کپ میں کل 606 رن بنائے تھے-

 

 

ونڈے میں سب سے ذیادہ سنچری لگانے والے کھلاڑی

سنچریاں

کھلاڑی کا نام

50

ویراٹ کوہلی

49

سچن تندولکر

31

روہت شرما

30

رکی پونٹنگ

28

سنت جے سوریہ

 

 

مودی نے دی ویراٹ کو مبارکباد دی

پی ایم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز وانکھیڑے میدان میں 46ویں میچ ،  آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سنچریوں کی نصف سنچری بنانے والے ویراٹ کوہلی کو مبارکباد دی۔

 

 

 

 وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا یہ شاندار کامیابی ان کی لازوال لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں انہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like