Type to search

اسپورٹس

ویراٹ اور انوشکا کی مہم نے 5 دن میں 5 کروڑ سے ذیادہ کی رقم جمع کی

ویراٹ اور انوشکا کی مہم

اسپورٹس ڈسک، 11 مئی (ذرائع) کورونا وائرس کی اس وبا میں، بالی ووڈ کے کئی سارے ستارے پریشان لوگوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں- کئی اسٹارس اس خطرناک وائرس سے متاثر لوگوں کے لیے دوائیں، آکسیجن اور کھانے کا انتظام کررہے ہیں- ان لوگوں کی مدد کرنے والوں میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر کرکٹر ویراٹ کوہلی بھی شامل ہوگئے ہیں-

کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے نے ایک فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان کیا تھا، اسکے ذریعہ آنے والے پیسوں سے وہ فرنٹ لائن ورکرس اور کورونا سے متاثر لوگوں کی مدد کررہے ہیں-

ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی اور انکی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے جس فنڈ ریزنگ مہم کی شروعات کی تھی، اس نے 5 کروڑ روپے کی رقم جمع کرلی ہے-

 

#ان دس ٹوگیدر نام کی اس مہم میں کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعہ 7 دن میں 7 کروڑ روپے جمع کرنے کی مہم چلائی گئی تھی- 7 مئی سے لیکر اب تک یعنی 5 دن میں اس مہم سے 5.22 کروڑ مل چکے ہیں-

مہم کو پورا کرنے کے لی اگلے 2 دن میں 1.78 کروڑ روپے کی ضرورت ہے-

ویراٹ اور انوشکا دونوں نے خود اس میں 2 کروڑ روپئے عطیہ کیے ہیں- جمع رقم کو ایکٹ گرانٹس کو دیا جائے گا، اسکے بعد اس رقم کا استعمال ضرورت مندوں کو آکسیجن، میڈیکل عالات، اور مین-پاور اور ویکسینیشن فیسیلیٹی پہچانے کے لیے کیا جائے گا-

ویراٹ- انوشکا کے علاوہ شیام اسٹیل نے بھی اس مہم میں 10 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں-
مہم لانچ کرتے وقت ویراٹ نے کہا تھا کہ ہمارا ملک فی الحال بہت مشکل دور سے گذر رہا ہے- میں متحد ہونے اور آپس کے لوگوں کی جان بچانے کی ضرورت ہے-

میں اور انوشکا پچھلے سال سے اب تک لوگوں کو بے بس دیکھ کر اور جان گنواتے دیکھ کر افسردہ اور پریشان ہے-

Tags:

You Might also Like