Type to search

اسپورٹس

ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کپتانی بھی چھوڑ دی، سوشل میڈیا پر شیئر کیا پیغام

کوہلی

اسپورٹس ڈسک، 15 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں ہار کے بعد ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کی کپتانی سے خود کو الگ کرلیا ہے-

کوہلی نے ٹیوٹ کرتے ہوئے اس بات کی معلومات شیئر کی ہے- کوہلی نے لکھا کہ 7 سال سے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنا شاندار رہا- بتادیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد کوہلی نے ٹی20 ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی تھی-

 

وہیں ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بی سی سی آئی نے کوہلی کو ونڈے ٹیم کی کپتانی عہدے سے ہٹا دیا تھا- بتادیں کہ 2014 میں ویراٹ کوہلی کو ٹیسٹ کی کپتانی ملی تھی- دھونی کے ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد کوہلی کو ٹیسٹ کا کپتان بنایا گیا تھا-

اپنے خط میں کوہلی نے لکھا، ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے ہر روز 7 سال کی سخت محنت کی، میں نے پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے اور وہاں کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے-

ہر چیز کو کسی نہ کسی سطح پر روکنا پڑتا ہے اور میرے لیے ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر میں، یہ وقت اب ہے- انہوں نے کہا-

میں بی سی سی آئی کو اتنے لمبے وقت تک اپنے ملک کی قیادت کرنے کا موقع دینے کے لیے شکریہ دینا چاہتا ہوں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ٹیم کے ان سبھی ساتھیوں کو جنہوں نے پہلے دن سے بھرپور ساتھ دیا اور کسی بھی حالت میں کبھی ہار نہیں مانی-

کوہلی نے اپنے پیغام میں لکھا، ‘اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، لیکن میری کوششیں اور یقین کبھی کمی نہیں آئی-
ویراٹ کے ٹیوٹ پر بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ میں انکے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا ہے-

 

بی سی سی آئی نے لکھا، ٹیم انڈیا کے کپتان کوہلی کو انکی متاثر کن صلاحیت کے لیے مبارکباد دیتی ہے جس نے ٹیم کو اونچائیوں تک پہنچایا-

انہوں نے بھارت کی 68 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی جس میں سے 40 ٹیسٹ میں بھارت کو جیت دلائی-

دوسری طرف فینس بھی سوشل میڈیا پر کوہلی کے اس فیصلے کو جان کر حیران ہوگئے ہیں-

بتادیں کہ کوہلی کی کپتانی ٹیسٹ میں بے حد ہی شاندار رہی-

Tags:

You Might also Like