Type to search

اسپورٹس

انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کے گھر آئی ننھی پری

ویراٹ انوشکا بیٹی

اسپورٹس ڈسک، 11 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرم اور ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی اب والدین بن گئے ہیں- اور پیر 11 جنوری 2021 کو دونوں کے یہاں نومولود بیٹی پیدا ہوئی ہے-

نومبر 5 ، 1988 کو پیدا ہوئے ویراٹ کوہلی نے اپنے والد بننے کی اطلاع اپنے ٹیوٹر ہینڈل کے ذریعہ شیئر کی ہے-
آج دوہپر کو انوشکا اور ویراٹ کوہلی نے اس ننھی پری کا دنیا میں استقبال کیا- بیٹی اور ماں دونوں صحت مند ہیں-

 

بتادیں کہ انوشکا اور ویراٹ کوہلی نے 11 ڈسمبر 2017 میں شادی کی تھی- اور اب تین سال بعد ایک بار پھر ان کی زندگی میں ایک خوشگوار لمحہ آیا ہے ، وہ بھی 11 تاریخ کو۔

پچھلے کافی وقت سے انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا میں سرخیوں میں بنی ہوئی تھی اور بیٹی کے پیدائش سے پہلے دونوں نے ہی اس خبر کو سب سے سوشل میڈیا پر عوامی کی تھی-

لاک ڈاؤن کے دوران ہی انوشکا شرما اور ویراٹ دونوں نے ایک ساتھ فینس کے ساتھ اس خوش خبری کو شیئر کیا تھا کہ وہ جلد ہی دو سے تین ہونے والے ہیں اور ممی پاپا بننے والے ہیں-

اپنے پہلے بچے کی وجہ سے ہی ویراٹ کوہلی نے درمیان آسٹریلیا دورے کے تین ٹیسٹ میچوں سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا- جسکے لیے انہیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا-

کوہلی نے سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا، ہم دونوں کو بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بیٹی ہوئی ہے- ہم آپ کے پیار اور دعاؤں کے لیے دل سے مشکور ہیں- انوشکا اور ہماری بیٹی بالکل ٹھیک ہے او ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمیں زندگی کا یہ باب تجربہ کرنے کو ملا- ہم یہ جانتے ہیں کہ آپ یہ ضرور سمجھیں گے کہ اس وقت ہم کو (رازداری) پرائیوسی کی ضرورت ہے-

یکم مئی 1988 کو پیدا ہوئی انوشکا شرما نے کچھ دنوں پہلے ہی فوٹو شوٹ کرایا جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھی-

بیٹی کی پیدائش کے بعد ویراٹ اور انوشکا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا- انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس شخصیات نے مبارکباد دی-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *