Type to search

اسپورٹس

ویراٹ کوہلی کا ٹی20 عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

کوہلی

اسپورٹس ڈسک، 17 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے بڑا اعلان کیا ہے-

کوہلی نے جمعرات کو ٹیوٹ کے ذریعہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے ورلڈ کپ کے بعد ٹی20 کی کپتانی چھوڑ دیں گے- کوہلی نے ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعہ اس بات کی معلومات دی-

انہوں نے سبھی کھلاڑیوں ، سپورٹ اسٹاف اور بی سی سی آئی کو بھی شکریہ کہا اور ساتھ ہی خود کو خوش قسمت بھی بتایا-

ویراٹ نے سوشل میڈیا ٹیوٹر پر ایک لمبا پوسٹ لکھ کر کپتانی چھوڑنے کی بات کہی-

 

ویراٹ نے کہا کہ میرے سفر میں بطور کپتانی جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں-
کوہلی نے آگے کہا کھیل میں ورک لوڈ ایک بڑا رول ادا کرتا ہے- پچھلے 9-8 سالوں میں تینوں فارمیٹ میں کافی دباؤ بڑھا ہے-

یہی نہیں پچھلے 6-5 سال میں تینوں فارمیٹس میں لگاتار کپتانی کررہا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے پوری طرح تیار ہوں-

ٹی20 فارمیٹ میں بطور کپتان میں نے وہ سب کچھ کیا جو کرنا چاہیئے تھا اور آگے بھی بطور بلے باز میں اپنا تعاون دیتا رہوں گا-
یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن سب سے صلاح مشورہ کرکے میں نے یہ فیصلہ لیا-

کوہلی نے اپنے فیصلے کو لیکر کوچ روی شاستری اور روہت شرما کے ساتھ بات کی-

انہوں نے کہا، میں نے روی بھائی اور روہت ، جو قیادت گروپ کا ایک ضروری حصہ رہے ہیں، انکے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کے بعد میں نے اکتوبر میں دبئی میں ورلڈ کپ کے بعد ٹی20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے- بتادیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا-

کوہلی نے سال 2017 میں مہندرا سنگھ دھونی کے بعد ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی۔

کوہلی نے ابھی تک 45 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے- اس میں ہندوستان نے 27 جیتے ہیں، 14 ہارے ہیں اور دو میچ ٹائی رہے ہیں-

کپتان کے طور پر انہوں نے 1500 ٹی20 رن 48.45 کے اوسط سے بنائی ہے- انکا اسٹرائک ریٹ 143.18 کا رہا- اس میں 12 ہاف سنچری شامل ہے، انکا ہائی ریٹ اسکور 94 کا ہے-

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ  انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے 11 ڈسمبر 2017 میں شادی کی تھی- اور ویراٹ ایک بیٹی کے والد بھی ہے۔

Tags:

You Might also Like