Type to search

وائرل

آرتی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی فوٹوز

وائرل ڈسک،23 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال2019  میں کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے متنازعہ شو بگ باس 13 کا حصہ رہی گووندا کی بھانجی آرتی سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویری شیئر کی جس سے وہ بحث میں ہے۔

آرتی نے واٹر بوٹ پر کچھ ایسے پوز دیئے ہیں کہ وہ اوپس مومنٹ کا شکار ہوتے ہوتے بچی۔ ان تصویروں کو خود آرتی نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

آرتی سنگھ کی پیدائش 5 اپریل 1985 کو ہوئی۔ انکے والد کا نام اتما پرکاش اور والدہ کا نام پدما ہے۔ آرتی مشہور بالی ووڈ ایکٹر گووندا کی بھانجی ہے۔ اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی بہن ہے۔ اور ٹی وی اداکارہ راگنی کھنہ اور سومیا سیٹھ کی کزن ہے۔

آرتی سنگھ نے اپنا ایکٹینگ کیریئر کا آغاز سال 2007 میں زی ٹی وی کے شو مایکا سے کیا تھا، جہاں انہوں نے سونی کا کردار نبھایا۔

کامیڈین کرشنا کی بہن اور گووندا کی بھانجی اداکارہ آرتی سنگھ بگ باس کے دوران اپنی سادگی کے لیے پسند کی جاتی تھی، لیکن اب انکا انداز کافی بدل چکا ہے۔

اداکارہ لگاتار اپنے بولڈ انداز کی تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کررہی ہے۔ لیکن اس بار انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے اسکی وجہ سے وہ ٹرول بھی ہورہی ہے اور ہمدردی بھی پارہی ہے۔

آرتی ان تصویروں میں بکنی پہن کر جیٹ سکی پر پوز دینے کی کوشش کرتی دیکھائی دی۔ جسکی وجہ سے وہ اوپس مومنٹ کا شکار ہوتے ہوتے بچی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arrti singh (@artisingh5)

 

ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے آرتی نے کیپشن میں لکھا ہے، پوز دینے کی کوشش اور ہار مان لی، انہوں نے بکنی کے ساتھ کمر پر ایک دوپٹہ باندھا ہوا تھا، جو انکے ڈس بیلنس ہونے کی وجہ سے کافی حد تک اڑ ہی گیا۔

بتادیں کہ آرتی سنگھ بگ باس 13 میں نظر آئی تھی، اور وہ گھر میں بہت ہی ایمانداری کے ساتھ گھر میں تھی، جسے لیکر سلمان خان نے انکی خوب تعریف بھی کی تھی۔ آرتی سنگھ کامیڈین ۔ ایکٹر کرشنا ابھیشک کی بہن ہے۔

آرتی سنگھ کا ٹی وی کیریئر

سال 09-2008 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو گرہستی میں آرتی نے رانو کا کردار نبھایا، تو سال 2010 میں کلرس چینل پر نشر ہوئے شو تھوڑا ہے بس تھوڑے کی ضرورت ہے، میں موگدا کلکرنی کا رول نبھایا،

سال 13-2011 میں کلرس ٹی وی چینل پر نشر ہوئے شو پریچے ۔ نئی زندگی کے سپنوں کا میں سیما گریوال چوپڑا کا کردار نبھایا۔

سال 15-2013 میں کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے سیریل میں اترن میں کجری یادو کے رول میں نظر آئی۔سال 2013 میں اسٹار پلس کے شو یہ ہے محبتیں میں کام کیا،

سال 2014 میں لائف اوکے چینل پر نشر ہوئے شو دیوں کے دیو، مہا دیو میں بانی کے کردار میں دیکھی تو سونی انٹرٹینمنٹ چینل کے شو انکاؤنٹر میں منداکنی کے کردار میں نظر آئی۔

سال 2016 میں سسرال سمر کا، وارث، گنگا، سنتوشی ماں، باڈھو بہو، سال 2018 میں وکرم بیتال ، سال 2019 میں اڑان، اور بگ باس 13 میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like