Type to search

ٹی وی اور فلم

کمانڈو 3 میں بھی نظر آئیں گی ادا شرما

فلمی ڈسک، 21 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ ادا شرما ایک بار پھر کمانڈو فلم سیریز میں نظر آئیں گی- انکا کہنا ہے کہ یہ ایکشن فرنچائز کی بڑی فلم ہے- آنے والی فلم کمانڈو 3 میں ادا شرما اور اداکارہ انگیرا دھر، پرانے دقیانوسی تصورات کو توڑتے ہوئے نظر آئیں گی- جبکہ کے ہیرو ودیوت جاموال ہونگے-

فلم کا حصہ بنے کو لیکر ادا شرما نے کہا، کمانڈو جو کہ ہندوستان میں ایکشن فلموں کی ایک بڑی فرنچائز ہے، اسکا حصہ بن کر میں کافی پرجوش ہوں، اس میں دیکھائے گئے ایکشن مناظر بین الاقوامی سطح کے ہیں، جسے ہندوستانی ناظرین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا-

ادا شرما کمانڈو 2 کا بھی حصہ تھی- وہیں اداکارہ انگیرا دھر، کمانڈو 3 سےہندی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے-آدتیہ دت کی ہدایت میں بن رہی فلم کمانڈو 3 نومبر کی 29 کو ریلیز ہورہی ہے-

Tags:

You Might also Like