Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دریشیم 2 کے ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک کرنے جارہے ہیں شیوالیکا اوبرائے سے شادی

شیوالیکا اوبرائے

فلمی ڈسک، 23 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2022 کی سپرہٹ فلم درشیم 2 دینے والے ڈائریکٹر ابھیشیک پاٹھک کے لیے سال 2023 بے حد خاص ہونے جارہا ہے- ابھیشیک پاٹھک فروری 2023 میں اپنی گرل فرینڈ شیوالیکا اوبرائے کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں-

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک اور شیوالیکا اوبرائے فروری میں شادی کرنے جارہے ہیں- وہ گوا میں شادی کرسکتے ہیں- دونوں کے دو دن ویڈینگ فنکش چلیں گے- تاہم ابھی تک شادی کی تاریخ کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

 

 

شیوالیکا اوبرائے اور ابھیشیک کی ملاقات فلم خدا حافظ کے سیٹ پر ہوئی تھی- خدا حافظ کے پروڈیوسر ابھیشیک پاٹھک تھے- اسکے سیکوئل میں شیوالیکا اوبرائے نے کام کیا تھا-

 

 

 

 

ابھیشک کے لیے سال 2022 زبردست رہا، پہلے جولائی میں انہوں نے گرل فرینڈ شیوالیکا اوبرائے کے ساتھ منگنی کی- پھر دریشیام 2 سے دھوم مچا دی-

 

 

 

ابھیشیک پاٹھک نے بہت ہی رومانوی انداز میں گرل فرینڈ شیوالکا کو پرپوز کیا۔ انہوں نے ترکی کے کیپاڈوکیا میں رنگ پہنا کر پرپوز کیا تھا- اسکا رومانٹک ویڈیو بھی دونوں نے شیئر کیا تھا-

 

 

 

شیوالیکا کو فلم خدا حافظ سے شہرت ملی، اس سے پہلے انہوں نے ایکٹینگ ڈیبیو یہ سالی عاشقی سے ڈیبیو کیا تھا-

 

 

 

بتادیں کہ شیوالیکا اوبرائے کی پہلی فلم یہ سالی عاشقی میں امریش پوری کے پوتے وردھن پوری لیڈ رول میں ہے، یہ فلم چراغ نے ڈائریکٹ کی ہے اور یہ فلم 22 نومبر کو ریلیز ہوگی-

 

 

شیوالیکا اوبرائے کی پیدائش 24 جولائی 1995 کو ممبئی میں ہوئی۔ وہ ایک ہندوستانی اداکارہ ہے جو ہندی فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہے۔ اوبرائے نے اپنی فلمی کیریر کی شروعات رومانٹک تھریلر یہ سالی عاشقی (2019) سے کی۔

 

 

 

اوبرائے کی تعلیم ممبئی کے آریا ودیا مندر اسکول اور جمنا بائی نرسی اسکول سے ہوئی۔ انہوں نے گریجیوشن ممبئی یونیورسٹی سے کی۔ گریجویشن کے دوران انہوں نے انوپم کھیر ایکٹینگ انسٹی ٹیوٹ سے 3 مہینوں کا ڈپلوما کورس کیا۔

 

 

ایکٹینگ سے پہلے اداکارہ ساجد ناديادوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ پروڈکشن میں کک (2014) اور ہاؤس فل 3 (2016)، میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔

Tags:

You Might also Like