Type to search

ٹی وی اور فلم

 ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہٹ ہوئی امریش پوری کے پوتے کی فلم : یہ سالی عاشقی

فلمی ڈسک،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وبا کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دنیا بھر میں خطرناک وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے اپنی جان گنوا دی ہے۔ کورونا کے ڈر سے لوگ گھر میں بیٹھنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں۔ اسی درمیان ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر امریش پوری کے پوتے وردھن پوری کی فلم یہ سالی عاشقی سپرہٹ ثابت ہوئی ہے۔

حال ہی میں سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر وردھن پوری کی فلم یہ سالی عاشقی پریمیئر ہوا۔ اسکے بعد اس دونوں ہی پلیٹ فارم پر زبردست ردعمل ملے اور یہ ایک بڑی ہٹ رہی۔ ناظرین کو رومانٹک ڈرامہ فلم پسند آرہا ہے۔ اس فلم کی تفریح اسٹوری لائن سے دلچسپ ہے۔

نوجوان تھیٹر اداکار وردھن پوری نےایک رومانٹک تھریلر، یہ سالی عاشقی کے ساتھ ایک شاندار فلم کی شروعات کی، فلم نے ناظرین کا بھی کافی انٹرٹیمنٹ کیا۔ آپ کو بتادیں کہ وردھن پوری نے اس فلم سے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی ہے۔ ایک اور دلچسپ بات ہے کہ وردھن نے اس فلم کو ساتھی مصنف اور ڈائریکٹر چیراگ روپاریل کے ساتھ مل کر لکھا بھی ہے۔ اور تو اور فینس نے اداکار کے مظاہرے کی تعریف کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور انکی تعریف کی۔

Tags:

You Might also Like