Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘یہ سالی عاشقی’ کا ٹریلر ریلیز، امریش پوری کے پوتے وردھن پوری کررہے ہیں ڈیبیو

فلمی ڈسک،7نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی سنیما کے مایہ ناز تجربہ کار امریش پوری کے پوتے اب بالی ووڈ میں پیں اپنا پہلا قدم رکھنے کے لیے تیار ہے، انکی پہلی فلم  ‘یہ سالی عاشقی’ کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے- ٹریلر میں امریش پوری کے پوتے وردھن پوری کی زبردست ایکٹنگ نظر آرہی ہے-

اس ٹریلر کے آنے کے بعد سے ہی لوگوں کو ایک بار پھر سے امریش پوری کی زبردست اداکاری یاد آرہی ہے، کیونکہ وردھن پوری اپنی پہلی ہی فلم میں کافی سمجھداری اداکار نظر آرہے ہیں،

یہ فلم ‘یہ سالی عاشقی’ ایک تھریلر-سسپینس ڈرامہ ہے، ٹریلر ریلیم ہوتے ہی یوٹیوب پر جم کر پسند کیا جارہا ہے، والد وردھن پوری اپنی اس ڈیبیو فلم میں ساحل کا کردار نبھائیں گے، جو اپنے کالج کی ایک لڑکی کو پہلی نظر میں اپنا دل دے بیٹھتا ہے،

فلم میں وردھن پوری کے مقابلے اداکارہ شیوالیکا اوبرائے نظر آنے والی ہے، ٹریلر میں دونوں کی کمیسٹری سب کو متاثر کررہی ہے- فلم یہ سالی عاشقی چراغ روپا ریل نے ڈائریکٹ کی ہے اور اسکے پروڈیوسر جینتی لال گڈا ہے، فلم 22 نومبر کو ریلیز کرنے کی تیاری ہے-

Tags:

You Might also Like