Type to search

ٹی وی اور فلم

شیوالیکا اوبرائے فلم “خدا حافظ ” میں نظر آئیں گی

شیوالیکا

فلمی ڈسک،9 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنی ڈیبیو فلم “یہ سالی عاشقی” کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اداکارہ شیوالیکا اوبرائے نے اپنی دوسری فلم سائن کرلی ہے- جس میں اداکار ویدیوت جاموال کے ساتھ نظر آئیں گی-

خدا حافظ کے نام کے اس فلم پر کام شروع ہوچکا ہے- فلم میں شیوالیکا اوبرائے ویدیوت کی ہیروئین کے طور پر نظر آئیں گی- ازبکستان میں فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے- اس خبر کے بعد سے ہی شیوالیکا اوبرائے کافی خوش ہے اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہے-

اپنے کردار کے بارے میں شیوالیکا اوبرائے نے بتایا، مجھ پر یقین کرنے کو لیکر کمار منگت جی کا شکریہ ہو، ویدیوت کے ساتھ فلم کرنے کو لیکر خوش ہوں، مجھے بہت سیکھنے کو مل رہا ہے، وہیں اس فلم کا کردار میرے پہلے فلم میں نبھائے گئے کردار سے بہت الگ ہے، خدا حافظ” کی ہدایت کاری فاروق کبیر کررہے ہیں، فلم اگلے سال ریلیز ہوگی-

بتادیں کہ شیوالیکا اوبرائے کی پہلی فلم یہ سالی عاشقی میں امریش پوری کے پوتے وردھن پوری لیڈ رول میں ہے، یہ فلم چراغ نے ڈائریکٹ کی ہے اور یہ فلم 22 نومبر کو ریلیز ہوگی-

شیوالیکا اوبرائے کی پیدائش 24 جولائی 1995 کو ممبئی میں ہوئی۔ وہ ایک ہندوستانی اداکارہ ہے جو ہندی فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہے۔ اوبرائے نے اپنی فلمی کیریر کی شروعات رومانٹک تھریلر یہ سالی عاشقی (2019) سے کی۔

اوبرائے کی تعلیم ممبئی کے آریا ودیا مندر اسکول اور جمنا بائی نرسی اسکول سے ہوئی۔ انہوں نے گریجیوشن ممبئی یونیورسٹی سے کی۔ گریجویشن کے دوران انہوں نے انوپم کھیر ایکٹینگ انسٹی ٹیوٹ سے 3 مہینوں کا ڈپلوما کورس کیا۔

ایکٹینگ سے پہلے اداکارہ ساجد ناديادوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ پروڈکشن میں کک (2014) اور ہاؤس فل 3 (2016)، میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔

شیوالیکا اوبرائےکے والد سمیر اوبرائے ایک بزنسمین ہے اور والدہ سرینا اوبرائے ایک ٹیچر ہے۔ انکے والدین ممبئی سے ہے۔مگر انکے دادا دادی پنجاب سے ہے۔

اوبرائے نے 15 جنوری 2018 میں اپنے بوائے فرینڈ ٹی وی اداکار کرم راج پال کے ساتھ منگنی کرلی۔ نومبر 2019 میں ، انہوں نے منگنی کی خبروں کی تردید کی اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

Tags:

You Might also Like