Type to search

ٹی وی اور فلم

ورون دھون اور کریتی سینون کی فلم بھیڑیا کا ٹریزر جاری

بھیڑیا

فلمی ڈسک،23 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لگتا ہے بالی ووڈ میں ہارر فلموں کی دور شروع ہوچکا ہے- بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کریتی سینون کی جوڑی جلد ہی فلم بھیڑیا میں نظر آئیں گی-

اس فلم کی ہدایت امر کوشیک کررہے ہیں، یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہوگی- یہ فلم سال 2022 میں ریلیز ہوگی- شردھا کپور نے فلم کا ٹریزر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے-

 

شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم دلوالے کے بعد ورون دھون اور کیرتی سینون کی ساتھ میں یہ دوسری فلم ہوگی-

بتادیں کہ کریتی نے تیلگو فلم سے ڈیبیو کیا تھا پھر بالی ووڈ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم ہیروپنتی سے ڈیبیوکیا۔ وہ ہارر فلم ستری میں ایک گانے میں بھی نظر آچکی ہے۔

وہیں ورون دھون نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ انکی حال ہی میں قلی نمبر 1 ریلیز ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر شردھا کپور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، عورت اپنی ڈراونی دنیا میں استقبال کرتی ہے- بھیڑیا 14 اپریل 2022 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-

ورون دھون، کریتی سینون ، دیپک ڈوبرال اور دنیش وجن سبھی ملک کر اس فلم کو تیار کریں گے- ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی گرہن کی رات بھیڑیا بنتا نظر آرہا ہے- اس میں ابھیشیک بنرجی اور دیپک ڈوبریال کا بھی اہم رول ہے-

فلم بھیڑیا ، ورون دھون کی نتاشا دلال سے شادی کے بعد پہلی فلم ہوگی- یہ فلم دینش وجن کی ہارر کہانی میں سے ایک ہوگی- اس سے پہلے وہ جلد فلم روہی بھی لیکر آرہے ہیں-

اس سے پہلے جھانوی کپور، راجکمار راؤ اور ورون شرما کی فلم روہی ریلیز ہوگی-

ستری، اور روہی کے بعد بھیڑیا دنیش وجن کے پروڈکشن ہاؤس کی تیسری ہارر فلم ہوگی-

فلم کا میڈڈوک فلم پروڈکشن نے کیا ہے- جبکہ جیو اسٹیوڈیو اور دنیش وجن نے پریزنٹ کیا ہے-

Tags:

You Might also Like