Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دو پتی : کریتی سینون کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم

فلم دو پتی

کریتی سینون 8 سال بعد کاجول کے ساتھ کریں گی کام

نیٹ فلکس مسٹری تھریلر فلم دو پتی میں کاجول و کریتی سینن آئیں گی ایک ساتھ نظر-

کریتی سینون کا کہنا ہے کہ دو پتی انکے دل میں بہت خاص جگہ رکھتی ہے-

دو پتی فلم کریتی سینن اور مصنف کنیکا ڈھلون کا پروڈکشن ڈیبیو ہے-


فلمی ڈسک، 6 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ کچھ وقت سے فلم ادی پورش کو لیکر سرخیوں میں رہی اداکارہ کریتی سینن اپنی نئی فلم کو لیکر بحث میں ہے- بطور اداکارہ انڈسٹری میں نو سال گذارنے کے بعد کریتی نے اب پروڈیوسر بن گئی ہے-

 

 

بالی ووڈ اسٹار کاجول اور کریتی سینون اسٹریمنگ جونٹ نیٹ فلکس کی آنے والی مسٹری تھریلر فلم دو پتی میں نظر آئیں گی- میکرس نے اس فلم کا آفیشل اعلان کردیا ہے-

 

 

 

 

اعلان کے ساتھ اس کا فرسٹ لک میں جاری کیا گیا ہے- اس موقع پر کاجول اور کریتی سینون کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے- انہوں نے بتایا کہ وہ او ٹی ٹی کے نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کو لیکر کافی پرجوش ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

 

 

اداکارہ کریتی سنن نے فلم کا فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے لکھا، اف، یہ تو خاص ہے، یہ بھرپور دل سے کھیلا جانے والا ایک دلچسپ کھیل ہوگا- بلیو بٹرفلائی فلمز کی پہلی فلم-

 

بتادیں کہ کریتی سینون اس فلم کے ذریعہ پروڈکشن میں بھی ہاتھ آزمانے جارہی ہے- اس فلم کو وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس بلو بٹر فلائی کے ذریعہ ہی بنانے جارہی ہے-

 

 

 

قریب 8 سال پہلے شاہ رخ خان کی فلم دل والے میں ساتھ کام کرچکے کاجول اور کریتی کی اس فلم کا نام دو پتی ہے-

اس فلم کو لیکر کاجول نے کہا، دو پتی کی اسکرپٹ بہترین ہے جو دلچسپ اور سسپنس سے بھری ہے-

 

وہیں کریتی سینون کا کہنا ہے کہ فلم دو پتی انکے دل میں بہت خاص جگہ رکھتی ہے کیونکہ یہ انکے پروڈکشن ہاؤس بلو بٹرفلائی فلمز کے ساتھ پروڈیوسر کے طور پر انکی پہلی فلم ہے-

 

 

 

 

 

 

کریتی نے مزید کہا کہ انتہائی باصلاحیت کنیکا ڈھلون کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی بحیثیت پروڈیوسر جس کے ساتھ میں تعاون کر رہی ہوں۔ میرے لیے بہت پرجوش ہے۔

 

فلم دو پتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی- ابھی صرف فلم کا اعلان کیا گیا ہے، اسکی ریلیز تاریخ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے-

 

 

 

 

بتادیں کہ کریتی سینون نے تیلگو فلم سے ڈیبیو کیا تھا پھر بالی ووڈ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم ہیروپنتی سے ڈیبیوکیا۔

وہ ہارر فلم ستری میں ایک گانے میں بھی نظر آچکی ہے۔

 

بتادیں کہ اداکارہ کریتی آخری بار فلم ‘شہزادہ’ میں نظر آئی تھیں۔

Tags:

You Might also Like