Type to search

ٹی وی اور فلم

کیرتی سینن نے کہا می ٹو کے بعد انڈسٹری میں کیا بدلا؟ لوگ اب ڈرنے لگے ہیں

کیرتی سینن

فلمی ڈسک،22ستمبر (اردو پوسٹ ڈاٹ کام) انڈیا ٹوڈے کے کانکلیو میں اداکارہ کیرتی سینن نے بتایا کہ می ٹو مہم کی وجہ سے بالی ووڈ میں کیا بدلاؤ آیا۔

معلوم ہو انڈسٹری میں پچھلے سال می ٹو مہم نے تب زور پکڑا جب تنوشری نے ایکٹر نانا پاٹیکر پر سنگین الزام لگائے۔ اسکے بعد کئی بڑے ستاروں پر می ٹو مہم کے تحت الزام لگے۔

کریتی سینون نے اس مہم پر کہا ۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کے بارے بات ہوئی۔ دنیا کے سامنے یہ باتیں رکھنے کے لیے بڑی ہمت چاہیئے۔ اب لوگ بول رہے ہیں یہ اچھی بات ہے۔

کیرتی سینن نے کہا مجھے نہیں پتہ کہ انڈسٹری اب محفوظ ہے یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ اب لوگوں میں ڈر پیدا ہوگیا ہے۔ کوئی بھی انڈسٹری ہو، لوگوں میں یہ ڈر ہے کہ کچھ غلط کریں گے تو نوکری سے جاسکتے ہیں۔ لوگوں میں پیدا ہوا ڈر بہت ضروری تھا۔ یہ تحریک بہت ضروری تھی۔

Tags:

You Might also Like