Type to search

ٹی وی اور فلم

کارتیک آرین کی فلم شہزادہ کا ٹریلر جاری، فروری میں ہوگی ریلیز

فلم شہزادہ

فلمی ڈسک، 13 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم بھول بھولیا 2 میں اہم کردار ادا کرچکے اداکار کارتیک آرین کی فلم شہزادہ کا ٹریلر آخر کار ریلیز ہوگیا ہے، اس میں وہ ایک نئے انداز میں دیکھائی دے رہے ہیں-

 

ایکٹر ایک ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی شروعات کررہے ہیں- وہیں ٹریلر میں وہ نپٹوزم کے بارے میں بات کرتے دیکھ رہے ہیں-

 

 

جیسا کہ ٹریلر میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ وکیل اور باؤنسر دونوں بننا چاہتے ہیں- فلم شہزادہ سال 2020 کی تیلگو فلم الا ویکنتھاپورملو کی ہندی ریمیک ہے، جس میں ایکٹر اللو ارجن لیڈ رول میں تھے-

 

فلم شہزادہ 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اس میں اداکارہ کریتی سینن ، منیشا کوئرالا ، پریش راول ، رونیت رائے اور سچن کھڈیکر بھی ہیں-

 

شہزادہ کے ٹریلر میں ایک نہیں بلکہ کارتیک کے کئی شیڈز نظر آئے کبھی انہیں خاندان کے لیے لڑتے دیکھا گیا کبھی وہ کامیڈی کرتے نظر آرہے ہیں تو کہیں کریتی سینن کے ساتھ فلرٹ کرتے نظر آئے’شہزادہ’ کا ٹریلر کامیڈی، ایکشن اور ڈائیلاگز سے بھرپور ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے فلمی سفر شروع کرنے والے ایکٹر کارتیک آرین فلم شہزادہ کا ٹریلر شیئر کیا ہے، فلم کا ٹریلر کارتک آرین کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جہاں وہ خاندان کے ساتھ کھانا کھاتے دیکھ رہے ہیں- جب پریش راول ، انکے بابا (والد) ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ وکیل یا باؤنسر بننا چاہتے ہیں، تو کارتک جواب دیتے ہیں، دونوں-

 

فلم شہزادہ کے ٹریلر پر لوگوں کی جانب سے کافی تبصرے آئے ہیں- ایک یوزر نے لکھا، آ گیا بالی ووڈ کا شہزادہ، وہیں ایک دیگر نے لکھا، اللو ارجن کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا، تیسرے نے لکھا کارتک اور کریتی سینن کی جوڑی اچھی لگ رہی ہے-

 

فلم شہزادہ کو بھوشن کمار، کرشنا کمار، اللو اروند، ایس رادھا کرشنا اور امان گل نے پروڈیوس کیا ہے۔ گزشتہ سال انیس بزمی کی ہدایت کاری میں ان کی ہٹ فلم بھول بھولیا 2 سال 2022 کے بعد، کارتک آریان اپنی فلم میں ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ کارتک کو آخری بار رومانوی تھرلر فلم فریڈی میں عالیہ ایف کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی او ٹی ٹی ریلیز ہوئی تھی۔

 

بتادیں کہ کارتیک آریان تیواری کی پیدائش 22 نومبر 1990 کو ہوئی۔ انہوں نے سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ کے ساتھ ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی۔

 

سال 2013 میں کارتیک نے فلم آکاش وانی میں آکاش کپور کے رول میں نظر آئے۔ سال 2014 میں فلم کانچی: دی انبریکیبل میں بندا سنگھ کا کردار نبھایا۔

 

 

سال 2015 میں فلم پیار کا پنچنامہ 2 ، سال 2017 میں گیسٹ ان لندن، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی، لکا چپی، پتی پتنی اور وہ لو آجکل 2،جیسی فلموں میں نظر آچکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like