Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی بار ایکساتھ کام کریں گے

شاہد کپور اور کریتی سینن

فلمی ڈسک، 9 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری کے اسٹار اداکار شاہد کپور اور کریتی سینن ایک ساتھ فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور دونوں کا فرسٹ لک سامنے آ گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب شاہد کپور اور کریتی سینن کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

 

 

امیت جوشی اور آرادھنا شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ٹائٹل سامنے نہیں آیا ہے۔ شاہد کپور اور کریتی سینن کا پوسٹر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ محبت کی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے۔

 

 

فلم ٹریڈ اینلائسٹ ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شاہد کپور اور کریتی سینن کی بغیر ٹائٹل والی فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ اس لو اسٹوری فلم سے شاہد کپور اور کریتی سینن کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

 

فلم کے پوسٹر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شاہد کپور اور کریتی سینن موٹر سائیکل پر رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ اس فلم کا پوسٹر دیکھ کر شائقین کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔ شاہد کپور اور کریتی سینن کی یہ فلم اکتوبر 2023 میں ریلیز ہوگی۔

 

 

شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ امیت جوشی اور آرادھنا شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو دنیش وجن، جیوتی دیشپانڈے اور لکشمن اتریکر پروڈیوس کررہے ہیں۔

 

 

 

بتادیں کہ اداکارہ کریتی آخری بار فلم ‘شہزادہ’ میں نظر آئی تھیں۔ ساتھ ہی اس فلم کے علاوہ شاہد کپور فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ وہ آخری بار فلم ‘جرسی’ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

Tags:

You Might also Like