Type to search

بین الاقوامی

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد

US coronavirus

واشنگٹن،7جولائی(اے ایف پی) دنیا بھر میں 200 سے ذیادہ ملک کورونا کا قہر جھیل رہے ہیں۔ دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک کروڑ 14ہزار سے ذیادہ متاثر کی تعداد ہیں اور اب تک قریب 5 لاکھ لوگوں کی اس جان لیوا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔ اس درمیان جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، کورونا سے سب سے ذیادہ متاثر ملک امریکہ میں اس سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،888،729 ہے اور اب تک 130،007 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ دنیا میں کورونا سے سب سے ذیادہ متاثر ملک ہے جہاں موت بھی سب سے ذیادہ ہوئی ہے اور متاثرین کی تعداد بھی دنیا میں سب سے ذیادہ ہے۔ معلوم ہو کہ امریکہ میں ہفتہ کو ریکارڈ 57،683 کیس درج کیے گئے تھے۔

Tags:

You Might also Like