Type to search

قومی

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کورونا سے متاثر، خود ٹویٹ کیا

پرنب مکھرجی

نئی دہلی،10 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے اب تک کئی فلمی ستارے اور سیاسی رہنما متاثر ہوچکے ہیں۔  کئی بڑے رہنماؤں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبروں کے درمیان اب خود سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے کورونا مثبت ہونے کی معلومات سامنے آئی ہے۔

سابق صدر نے خود پیر کو ٹیوٹ کرکے معلومات دی ہے کہ وہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ پرنب مکھرجی نے اپنے رابطے میں آئے لوگوں کو کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کو کہا ہے۔ انہوں نے ٹیوٹ میں لکھا، کسی دوسرے طریقہ کار کے لیے ہاسپٹل جانے پر آج مجھے پتہ چلا ہے کہ میں کوویڈ 19 سے متاثر ہوں۔ میں پچھلے ہفتے میرے رابطے میں آئے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود آئسولیٹ کریں اور اپنا کوویڈ 19 ٹیسٹ کرا لیں۔

حال ہی میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے ابھی ٹیوٹ کرکے کورونا سے متاثر ہونے کی بات کہی تھی لیکن اب وہ ٹھیک ہے۔ فلمی ستاروں میں امیتابھ بچن اور انکے بیٹے ابھیشک بچن میں حال ہی میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ انکے علاوہ کئی سیاسی لیڈر اور فلمی ستارے کورونا کی زرد میں آچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان بھی کورونا سے متاثر تھے۔ دو تین ہفتوں کے علاج کے بعد اب وہ منفی ہے۔ انہیں پچھلے ہفتے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ کرناٹک کے وزیراعلی اور انکی بیٹی بھی کوویڈ سے متاثر ہے۔

بتادیں کہ اب تک کئی ریاستوں کے وزیراعلی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی رہنما کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مرکز میں امیت شاہ کے متاثر ہونے کے بعد کئی رہنماؤں نے خود کو سیلف آسولیٹ کرلیا تھا۔

 

Tags:

You Might also Like