Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں آکسیجن سلنڈرس کی کمی، ہوم کورنٹائن مریض پریشان

oxygen-cylinders

حیدرآباد،8 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اور روز اس میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ اس وائرس کو لیکر شہر کے تاجرین نے خود سے لاک ڈاؤن بھی کیا۔ ہاسپٹلس مریضوں کو ہوم کورنٹائن کا مشورہ دے رہے ہیں تو ایسے میں جن مریضوں کی سانس لینے میں تکلیف آرہی ہے انہیں آکسیجن سلنڈر کی سخت ضرورت ہے۔ لیکن شہر میں آکسیجن سلنڈر کی کمی ہے۔

 

کوویڈ 19 مریضوں کے افراد خاندان اور جو گھروں میں ہوم کورنٹائن ہے انہیں آکسیجن کی سخت ضرورت ہے۔ انہیں آکسیجن سلنڈر حاصل کرنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں، جسکی شہر میں شدید قلت کی اطلاع ہے۔

ہوم کورنٹائن مریضوں کی شکایت ہے کہ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہے اور وہ ڈاکٹر کے مشہورے پر آکسیجن سلنڈر استعمال کررہے ہیں اسکے نتیجے میں سلنڈروں کی مانگ ہے۔ بہت سے مقامی سپلائرز وقت پر سلنڈر کا بندوبست کرنے میں بے بسی کا اظہار کررہے ہیں۔

کمپنیاں روزآنہ کی بنیاد پر مطلوبہ مقدار میں آکسیجن سلنڈر تیار کرنے سے قاصر ہے۔ ری ۔ فیل (دوبارہ بھرنے) کے لیے خالی سلنڈروں کی بھی کمی ہے۔ کیونکہ بہت سارے لوگ سلنڈر جمع کررہے ہیں۔ جل پلی میں آکسیجن پلانٹ چلانے والے محمد مجیب خان نے بتایا کہ ، ہاسپٹلس کے علاوہ عام گراہکوں کی تکلیف کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں وہ باقاعدگی سے سلنڈر فراہم کرتے ہیں۔

 

باغ امجد دولا کے رہائشی محمد فیض اللہ نے بتایا کہ متعد فون کالس کے بعد میں نے ناچارام میں واقع ایک کمپنی سے سلنڈر حاصل کرنے میں کامیابی ملی، جسے میں نے 16ہزار روپے ادا کیے۔

طلب میں اضافہ اور فراہمی میں قلت کا حوالہ دیتے ہوئے پروڈکشن کمپنیاں اور سپلائرز نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
ایک 46 لیٹر کا سلنڈر جسکی قیمت 8 ہزار روپے ہے اس وقت 14ہزار سے 16ہزار کے درمیان ہے۔

اس کے علاوہ ، مینوفیکچررز نے سلنڈر کو بھرنے کی قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کردی ہے۔

کوویڈ 19 کے ڈر سے ورکرس اس کام کو کرنے سے تیار نہیں ہے لہذا ہم انہیں ذیادہ ادائیگی کررہے ہیں۔ چندرائن گٹہ کے ایک سپلائر نے بتایا کہ اضافی اخراجات گراہک کو جارہے ہیں۔

مریض کو سلنڈر کی فراہمی کے لیے درکار سامان کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس میں چند سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کوویڈ 19 مریضوں کو مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کررہے ہیں محمد اکرم عرف ابو ایمل، کے مطابق سلنڈرس کی قلت کی وجہ سے اس مطالبے کو پورا کرنے کے لئے دیگر ریاستوں سے مدد لے رہے ہیں۔

پرانے شہر میں متعدد سماجی تنظیموں نے کوویڈ 19 کے مریضوں کے لئے آکسیجن سلنڈر مراکز کھول بنائے ہیں اور ان کی دہلیز تک مفت فراہمی کا بندوبست کر رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like