Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی روتیلا برتھ ڈے اسپیشل: اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے لیے مشہور

اروشی روتیلا

فلمی ڈسک، 25 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم سنگھ صاحب دی گریٹ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ اروشی روتیلا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے-

اروشی روتیلا کی پیدائش 25 فروری 1994 کو ہریدوار میں ہوئی تھی۔ انکا آبائی شہر کوٹ دوار ہے- انکے والد منور سنگھ روتیلا اور والدہ میرا روتیلا ہے۔

اروشی نے بلومنگ ویل پبلک اسکول ، سینٹ جوزف کانونٹ پبلک اسکول اور دہلی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی-
اروشی کو 15 سال کی عمر میں پہلا بڑا بریک ولز لائف اسٹائل انڈیا فیشن ویک سے ملا- انہوں نے مس ٹین انڈیا 2009 کا اعزاز بھی جیتا تھا۔

اروشی کی خوبصورتی کے قصے یوں ہی نہیں ہے- انہوں نے کئی خطاب بھی اپنے نام کیے ہیں- سال 2011 میں انہیں مس ٹورزم کوئین آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا- سال 2011 میں ہی اداکارہ مس ایشین سپر ماڈل کا خطاب بھی اپنے نام کرچکی ہے-

اروشی نے سال 2012 میں “آئی ایم شی” مس یونیورس انڈیا کے تاج اور مس فوٹوجینک کے لیے خصوصی ایوارڈ جیتا۔

مس دیوا 2015 کا خطاب جیت چکی اروشی نے مس یونیورس 2015 پیجینٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔

اپنے کیریئر کے شروع میں ہی ہندوستان کی نمائندگی کرتی آرہی ہے- اسکی شروعات 2011 میں چین میں مس ٹورزم ورلڈ اسٹیج سے شروع ہوا- اسکے بعد ساؤتھ کوریا میں مس ایشین سپرماڈل اور 2015 میں لاس ویگاس میں مس یونیورس اسٹیج، مجھے خوشی ہے کہ میرے کوشش کو ہمیشہ سراہا گیا ہے- مجھے اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے-

اروشی بالی ووڈ کی پہلی ہندوستانی اسٹار بنی ہے جنہوں نے عرب فیشن ویک میں شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ واک کیا- اداکارہ اروشی ہمیشہ سے ہی ایک فیشن آئیکن کے طور پر مشہور ہے- انکے پہنے گئے کوئی بھی کپڑا تیزی سے فیشن ٹرینڈ بن جاتا ہے-

اداکارہ اپنی خوبصورت اور فیٹنس کے لیے کافی مشہور ہے۔ لیکن اروشی کا ڈانس انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے۔ حال ہی میں اروشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے-

اروشی روتیلا نے سنی دیول کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ انکی پہلی فلم سنگھ صاحب دی گریٹ تھی، جس میں انہوں نے سنی دیول کی بیوی کا کردار نبھایا تھا۔ اسکے بعد وہ گریٹ گرانڈ مستی میں بھی نظر آئی تھی۔ اروشی روتیلا نے ہیٹ اسٹوری 4 سے بھی کافی سرخیاں بٹوری تھی۔

سال 2013 میں آئی ایکشن ڈرامہ فلم سنگھ صاحب دی گریٹ میں اروشی نے منی کا کردار نبھایا- فلم میں سنی دیول، امریتا راؤ، اروشی اور پرکاش راج لیڈ رول میں تھے، فلم کو انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا-

 

سال 2015 میں آئی کنڑ ایکشن فلم مسٹر ایراواتا میں اروشی نے پریا کا رول نبھایا- فلم کو اے.پی ارجن نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں درشن، اروشی اور پرکاش راج لیڈ رول میں تھے- اروشی کی یہ کنڑ ڈیبیو فلم تھی-

اروشی نے سال 2015 میں آئی تھریلر فلم بھاگ جانی میں ایک خصوصی انٹری کرتے ہوئے “ڈیڈی ممی” گانے میں نظر آئی- فلم کو شیوم نائر نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں کنال کھیمو اور مندانا کریمی لیڈ رول میں تھے-

اروشی روتیلا نے سال 2016 میں دیویا کھوسلا کمار کی ہدایت میں بنی فلم صنم رے میں آکانشا کے کردار میں نظر آئی- فلم میں پلکیت سمراٹ اروشی روتیلا ، رشی کپور اور یامی گوتم لیڈ رول میں تھے-

سال 2016 میں اندر کمار کی ہدایت میں بنی فلم گریٹ گرانڈ مستی میں اروشی نے راگنی کا کردار نبھایا- فلم میں ویویک اوبرائے، ریتیش دیشمکھ اور آفتاب لیڈ رول میں نظر آئے-

اروشی نے 2017 میں آئی ایکشن تھریلر فلم کابل کے گانے “حسینوں کا دیوانہ” میں نظر آئی- فلم کو سنجے گپتا نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں یامی گوتم اور ریتیک روشن لیڈ رول میں تھے-

سال 2017 میں آئی بنگالی فلم پوروباشینی میں انہوں نے آئٹم نمبر کرتے ہوئے گانے “چلوبے” میں نظر آئی- فلم کو سوپان احمد نے ڈائریکٹ کیا تھا-

اروشی روتیلا نے 2018 میں آئی تھریلر فلم ہیٹ اسٹوری 4 میں تاشا کا کردار نبھایا- فلم کو وشال پانڈیا نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں اروشی روتیلا ، کرن واہی اور ویوان بھٹینا لیڈ رول میں تھے-

سال 2019 میں آئی ایکشن کامیڈی فلم پاگلپنتی میں اروشی نے کاویہ کے رول میں نظر آئی- فلم کو انیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں انیل کپور، جان ابراہم، ایلیانا ڈی کروز، ارشد وارثی، اروشی روتیلا، پلکیت سمراٹ، کریتی کھربندا اور سوربھ شکلا لیڈ رول میں تھے-

اورواشی رائوتلا نے سال 2020 میں زی5 پر نشر ہوئی کامیڈی ڈرامہ فلم ورجن بھانوپریہ میں بھانوپریہ اوستھی کا کردار نبھایا- فلم کو اجے لوہان نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں اروشی لیڈ رول میں تھی- جبکہ گوتم گلٹی، ارچنا پورن سنگھ اور رومنا مولا سپورٹنگ رول میں تھے-

 اروشی روتیلا نے شارٹ فلم ’’ڈیوائن انڈویلنگ‘‘ میں مصر کی رانی کلیوپیٹرا کا کردار ادا کیا ہے۔

فیشن ڈیزائنر فرن آمیٹو کی شارٹ فلم ڈیوائن انڈویلنگ کی کہانی نسل پرستی ، مساوات اور اتحاد پر مبنی ہے۔

اس فلم کو عرب فیشن ویک میں ریلیز کیا جا چکا ہے۔ فلم کو عرب فیشن ویک میں دیکھایا گیا ہے- اروشی فلم کوئین آف کلیوپیٹرا میں نظر آئی-

ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اروشی حال ہی میں ہندوستان واپس ہوئی اور 29 اکتوبر کو ممبئی پہنچی، انہوں نے کہا کہ کلیوپیٹرا مصر کی رانی ہے- جو ولیس سیزر کے عاشق کے طور پر تاریخ اور ڈرامہ میں مشہور ہے-

اروشی روتیلا نے کہا ہے کہ مجھے فرن امیٹو، اوش یوگین اور میرے ہدایتکار الیکس نے کلیوپیٹرا کے رول نبھانے کے لیے منتخب کیا، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے-

اروشی روتیلا اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہے- بالی ووڈ کے ایک مشہور سنگر اروشی کو دل دے بیٹھے تھے،

لیکن اروشی سے شادی کرنے کا ذہن بھی بنا لیا تھا ، لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ بات بگڑ گئی- اداکارہ پر جب سنگر میکا سنگھ کا دل آیا، تو سبھی لوگ حیران رہ گئے تھے-

انہوں نے فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا- سال 2016 میں سیکس چیٹ ود پپو اینڈ پاپا میں انہوں سیریز کی تیسری قسط میں کیمیو کیا، جبکہ سال 19-2018 میں ویب سیریز دی ڈانس پروجیکٹ میں انہوں سیریز کی دوسری اور ساتویں قسط میں ڈانسر کے طور پر نظر آئی-

اروشی روتیلا نے فلموں کے علاوہ میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا جن میں سال 2014 میں یو یو ہنی سنگھ کے لو ڈوس، 2016 میں مکا سنگھ اور انوپما راگ کے لال دوپٹہ، گل بن گئی، 2019- بجلی کی تار، 2020-ایک ڈائمنڈ دا ہار، وہ چاند کہا سے لاؤگی، 2021- تیری لوڈ وے،جیسے میوزک ویڈیو شامل ہے-

اروشی روتیلا جلد ہی اپنی آنے والی ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں نظر آنے والی ہے۔ سپر پولیس اویناش مشرا کی حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے۔

اس ویب سیریز میں اروشی کے ساتھ ایکٹر رندیپ ہودا نظر آنے والے ہیں۔ اس سیریز کو جیو اسٹوڈیو کے بینر تلے بنایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ اروشی ، موہن بھردواج کی فلم “بلیک روز” پر کام کررہی ہے۔ جو انکی پہلی دولسانی فلم ہے۔ یہ فلم شیکسپیئر کے ’دی مرچنٹ آف وینس’ پر مبنی ہے۔ جس میں اروشی شرلاک کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی وہ تامل فلم میں نظر آنے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like