Type to search

اسپورٹس

ایشلے بارٹی نے آسٹریلیائی اوپن جیتا

ایشلے بارٹی آسٹریلیائی اوپن جیتا

اسپورٹس ڈسک، 29 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایشلے بارٹی نے آسٹریلیائی اوپن کے فائنل میں ڈینیئل کولنز کو 6-3، 7-6 سے شکست دے کر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے لیے ویمنز سنگلز میں 44 سال کی خشک سالی بھی ختم ہوگئی۔

دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی نے ہفتہ کے روز آسٹریلیا اوپن 2022 ملک کے لئے پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اوپن کا خطاب جیت لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ash Barty (@ashbarty)

 

ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی کو پہلا سیٹ جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی، انہوں نے اس سیٹ کو ایک سرویس بریک کے ساتھ جیتا لیکن دوسرے سیٹ کے چھٹے گیم میں سرویس گنوانے کے بعد وہ 5-1 سے نیچے گئی تھی-

امریکہ کی 27ویں سیڈ کولنز کے پاس اس سیٹ کو جیتنے کے دو موقعے تھے لیکن دونوں بار اسکی سرویس ٹوٹ گئی-

بارٹی نے اس دوران واپسی کرتے ہوئے اگلے چھ میں سے پانچ گیم جیت کر اسکور کو 6-6 سے برابر کیا اور پھر ٹائی بریکر میں بھی 28 سال کی کھلاڑی کے خلاف اپنا دبدبہ قائم رکھا-

ایشلے بارٹی 1980 میں ونڈی ٹرنبل کے بعد آسٹریلین اوپن کے سنگلز فائنل میں پہچنے والی سنگلز زمرے میں پہلی آسٹریلیائی خاتون بنی تھی-

اپنا پہلا آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کے بعد آج یہاں کہا کہ یہ صرف ایک خواب کے حقیقت ہونے جیسا ہے۔

مجھے آسٹریلیائی ہونے پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا، “یہ میرے پسندیدہ تجربات میں سے ایک رہا ہے۔

وہ 1978 میں کرس اونیل کے بعد پہلی آسٹریلیائی خاتون چیمپئن ہے- اس کھلاڑی کا یہ تیسرا بڑا خطاب ہے-

انہوں ے یہ تینوں خطاب تین الگ الگ سطحوں پر جیتے ہیں- وہ اس ہارڈ کورٹ پر جیت سے پہلے پچھلے سال ومبلڈن میں گھاس کے کورٹ اور 2019 میں فرنچ اوپن میں کلے کورٹ پر چیمپئن بنی تھیں۔

Tags:

You Might also Like