Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی روتیلا اور محمد رمضان کا میوزک ویڈیو ورسیس بیبی ریلیز

ورسیس بیبی

فلمی ڈسک،15 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اروشی روتیلا ان دنوں اپنے میوزک ویڈیو کو لیکر کافی سرخیوں میں ہے۔ گذشتہ دنوں ڈوب گئے ریلیز ہونے کے بعد اب انکا نیا گانا ورسیس بیبی ریلیز ہوگیا۔

اروشی روتیلا اور محمد رمضان کا گانا ” ورسیس بیبی ” ان دنوں سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ گانے کے ریلیز ہونے کے بعد فینس اس گنے پر خوب ردعمل دے رہے ہیں۔

گانے کی زبرست کامیابی مل رہی ہے اسی کے ساتھ اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ اس گانے سے ہونے والی کمائی کو کوویڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کردیں گی۔

اروشی نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے نئے گانے ورسیس بیبی کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔
عرب کے سپراسٹار محمد رمضان کے ساتھ میرا انٹرنیشنل میوزک البم ورسیس بیبی ریلیز ہوگیا ہے۔ عید کا جشن ہمارے ساتھ منائیں۔

اروشی اپنے انٹرنیشنل پروجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش تھی، بتادیں کہ اب یہ گانا ورلڈ وائیڈ نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
اس گانے پر ابھی تک 2.9 ملین ویوز آچکے ہیں۔ فینس اس میوزک ویڈیو پر خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

بتادیں کہ حال ہی میں اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بے حد ہی خوبصورت فوٹو شیئر کی ہے اس فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اروشی سوئمنگ پول کے اندر بیٹھی ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہاتھ میں سانپ کو پکڑے رکھا ہے۔

اس فوٹو میں اداکارہ کا انداز قابل تعریف ہے۔ فینس اس تصویر پر خوب ردعمل دے رہے ہیں۔ اس فوٹو کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا – ” ورسیس بیبی ‘ دنیا بھر میں نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

محمد رمضان کے ساتھ مل کر میں آپ سبھی کو عید کی مبارکباد دیتی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی کہتی ہوں کہ پول میں سانپ کے ساتھ انجوائے۔

اروشی روتیلا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جیو اسٹوڈیو کے آنے والی ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں رندیپ ہوڈا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اروشی بہت جلد اپنا تامل ڈیبیو کرنے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہوگی۔ فلم میں اروشی ایک آئی آئی ٹی این اور مائیکرو بائیولوجسٹ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اروشی روتیلا کی پیدائش 25 فروری 1994 کو ہریدوار میں ہوئی تھی۔ انکا آبائی شہر کوٹ دوار ہے- انکے والد منور سنگھ روتیلا اور والدہ میرا روتیلا ہے۔

اروشی کو 15 سال کی عمر میں پہلا بڑا بریک ولز لائف اسٹائل انڈیا فیشن ویک سے ملا- انہوں نے مس ٹین انڈیا 2009 کا اعزاز بھی جیتا تھا۔

 اروشی روتیلا نے ہیٹ اسٹوری 4 سے بھی کافی سرخیاں بٹوری تھی۔ سال 2013 میں آئی ایکشن ڈرامہ فلم سنگھ صاحب دی گریٹ میں اروشی نے منی کا کردار نبھایا-

کون ہے محمد رمضان

محمد رمضان کا پورا نام محمد رمضان محمود حجازی کی پیدائش 23 مئی 1988 کو کینا میں ہوئی۔ وہ ایک مصری اداکار، سنگر، ریپر، ڈانسر اور پروڈیوسر ہے۔

محمد رمضان نے اسکول میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا، رمضان نے مسلسل تین بار نیشن وائیڈ ٹیلنٹ ایوارڈ حاصل کیا-

Tags:

You Might also Like