Type to search

ٹیکنالوجی

ٹوریٹو لیکر آیا ہے باش اسپیکر

toreto-bash-bluetooth-speakers

ٹیکنالوجی ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹوریٹو نے اپنے ساؤنڈ سسٹم لائن ا کو بڑھاتے ہوئے پورٹیبل بلو ٹوتھ اسپیکر ٹوریٹو باس لانچ کیا ہے۔ ٹوریٹو باش ایک نیکسٹ جنریشن وائرلیس اسپیکر ہے۔ جو ان لوگوں کے لیے خاص طور پر بنایا گیا ہے جو اپنا سنگیت اپنے ساتھ کیری کرتے ہیں۔ یہ اسپیکر لائٹ ویٹ ہے اور آپ کی پاکیٹ میں آرام سے فٹ ہوجاتا ہے۔

ٹوریٹو باش میں 1200 ایم ایے ایچ کی بیٹری لگی ہے۔ جو 6 گھنٹے کا بیک اپ دیتی ہے۔ بلیو ٹوتھ کے علاوہ اسے یو ایس بی کیبل، ٹی ایف کارڈ، ایف ایم اور آکس کیبل کے ذریعہ بھی آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ اسپیکر ٹرو وائر لیس کنکشن (ٹی ڈبلیو ایس) سے لیس ہے، جو آپ کو بلوٹوتھ 5.0 کے ذریعہ سے ایک ساتھ دو اسپیکر استعمال کرنے کی آزادی دیتا ہے۔

اسکا آوٹ پٹ ساؤنڈ 10 واٹ کا ہے۔ ٹوریٹو باش کالے، لال اور کورا رنگ میں دستیاب ہے اور اسکی قیم 1799 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ ملک کے سبھی ریٹیل اسٹورس کے ساتھ ساتھ سبھی ای۔کامرس پلیٹ فارمس پر یہ کچھ ہی دنوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ پورٹیبل اسپیکر ایک سال کی ویرنٹی کے ساتھ آتا ہے۔

ڈیوکول Devcool ایل ای ڈی ٹچ لیمپ بلوٹوتھ اسپیکر: ایل ای ڈی ٹچ لیمپ والے اس بلیو ٹوتھ اسپیکر کو ایمیزون پر یوزرس نے 3.5 اسٹار ریٹنگ دی ہے۔ ایم آر پی 1299 کے اس اسپیکر کو 72 فیصد کے بڑے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ قیمت 359 میں خریدا جاسکتا ہے۔ اس ایل ای ڈی مونو لیمپ میں ہفتے کے ہر دن کے لیے 7 کلرس موجود ہے۔ اسکی مقبولیت اور فروخت کی وجہ سے ایمیزون چوائس میں لسٹ کیا گیا ہے۔

بوٹ اسٹون  200 پورٹیبل بلو ٹوتھ اسپیکر : بوٹ boAt Stone کے ان بلو ٹوتھ اسپیکر کو یوزرس کا اچھا رسپانس ملا ہے۔ ایمیزون پر اسے 4.5 اسٹار ریٹنگ ملی ہے۔ اس پراڈکٹ کو ایمیزون چوائس کے تحت لسٹ کیا گیا ہے۔ 2990 کے اس اسپیکر کو ایمیزون سے 57 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 1299 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ اسکے ساتھ 1 سال کی ویرینٹی دی جارہی ہے اس میں 1500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ اور یہ اسپیکر واٹر پروف ہے۔

Tags:

You Might also Like