Type to search

جرائم و حادثات

ایران ۔ تہران ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 3منٹ بعد بوئینگ 737 جہاز حادثے کا شکار،180 مسافر سوار تھے

تہران،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایران کے تہران میں اوقع امام قاسمی ایئرپورٹ پر ایک بوئینگ 800-737 جہاز حادثے کا شکارہوگیا۔ ایران کی فورس نیوز ایجنسی کے مطابق یوکرین ایئرلائنس کا جہاز یوکرین کے کیو جارہا تھا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے اڑان بھرنے کے ٹھیک جہاز حادثے کا شکار ہوگیا،محکمہ ہوا بازی کی طرف سے ایک جانچ ٹیم فوری مقام واقع پر روانہ کی گئی۔

فلائٹ راڈار 24 ویب سائٹ نے ایئرپورٹ کے ڈیٹا کی بنیاد پر بتایا کہ یوکرین کے بوئینگ 800-737 جہاز کو مقامی وقت کے مطابق 5:15 پر اڑان بھرنی تھی۔ حالانکہ اسے 6:12 پر روانہ کیا گیا، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہی فلائٹ نے ڈیٹا بھیجنا بند کردیا۔ ایئرلائن نے اس معاملے میں اب تک بیان جاری نہیں کیا ہے۔

بوئینگ 800-737 دو انجن والا جیٹ ہے۔ دنیا بھر کی سینکڑوں ایئرلائنس اس ماڈل کے جہاز استعمال کرتی ہے۔ 1990 میں آیا یہ جہاز بوئینگ 737 میکس جہاز کا پرانا ورژن ہے۔ بوئینگ 800-737 بھی اس سے پہلے کئی حادثوں کا شکار ہوچکا ہے۔ مئی 2010 میں ایئر انڈیا ایکسپرس کا جہاز منگلور میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس میں 150 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ بوئینگ 800-737 حادثہ کا سب سے تازہ معاملہ مارچ 2016 کا ہے۔ فلائی دبئی ایئرلائن کا جہاز روس کے روسٹو آن ڈان ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش میں کریش ہوا تھا۔ اس میں 62 لوگ مارے گئے تھے۔

Tags:

You Might also Like