Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: سعید جعفری نے بالی ووڈ ہی نہیں ہالی ووڈ میں بھی کیا تھا کام

فلمی ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ملٹی ٹیلنٹیڈ اداکار سعید جعفری کی آج سالگرہ ہے۔ سعید جعفری کی پیدائش 8 جنوری 1929 کو پنجاب کے ملرکوٹلہ میں ہوئی تھی۔ پنجاب میں پیدا ہوئے سعید کے والد ڈاکٹر حامد حسین جعفری ڈاکٹر تھے۔
شروعاتی پڑھائی علی گڑھ میں ہوئی ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی پڑھے، سینٹ جارج کالج میسور سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سعید جعفری نے دہلی میں یونیٹی تھیٹر نام کی تھیٹر کمپنی کھولی اور کئی ناٹکوں کو کامیاب اسٹیج کیا۔ دہلی میں ہی انہوں نے کئی سال آل انڈیا ریڈیو میں بھی کام کیا۔ یہی سے شروعات ہوئی انکے فلمی کیریئر کی۔ انہوں نے کئی ہندی اور ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کیا۔

سعید جعفری اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصنف اور ممکرے آرٹسٹ بھی تھے۔ سعید کا لندن میں واقع گھر میں برین ہیمرج سے انتقال ہوگیا تھا اور 15 نومبر 2015 میں وہ دنیا کو الوداع کہے گئے تھے۔ گاندھی 1982، شترنج کے کھلاڑی 1977، حنا 1991 اور رام تیری گنگا میلی 1985 جیسی فلموں میں اپنی زبردست اداکاری سے کو دیوانہ بنایا۔ آج بھی وہ اپنے فن کے لیے پسند کیے جاتے ہیں۔