Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی کے 3 پرو میں ملے گا سپر بلوٹوتھ ، 400 میٹر تک ہوگی رینج

ٹیکنالوجی،22مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی کی طرف سے کمپنی کا نیا ڈیوائس ریڈمی کے 30 پرو جلد لانچ کیا جائے گا اور اسکے کی۔فیچرس آفیشل شیئر کیے گئے ہیں۔ پہلی ہی سامنے آچکا ہے یہ اسمارٹ فون 8کے ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ کرئے گا اور اس میں کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ کے علاوہ 60 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے ملے گا۔ اب ریڈمی کے ویبو اکاٰنٹ پر اس اسمارٹ فون سے جڑے نئے تفصیلات شیئر کیے گئے ہیں۔ اور ایک خاص فیچر کنیکٹیویٹی سے جڑا ہے۔ چائنیز سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کیے گئے ایک پوسٹر کے مطابق ریڈمی کے 30 پرو میں بلوٹوتھ 5.1کے ساتھ سپر بلوٹوتھ نام کا کنیکٹیویٹی فیچر بھی دیا جائے گا۔ امیج میں کہا گیا ہے کہ سپر بلوٹوتھ کی مدد سے کنیکشن رینج 400 میٹر تک بڑھ جائے گی۔ نئے بلوٹوتھ 5.1 کی رینج قریب 243 میٹر ہے اور ریڈمی کے 30 پرو اس سے قریب دو گنا رینج تک بلو ٹوتھ کنیکشن آفر کرسکتا ہے ایسا کمپنی کا کہنا ہے۔

بلوٹوتھ کنیکشن اتنی ذیادہ رینج تک کیسےملے گا۔ اسے لیکر کمپنی کی طرف سے تفصیلات شیئر نہیں کیے گئے ہیں۔ لانچ کے دوران اس بارے میں اور معلومات شیئر کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی بلوٹوتھ 5.1 ہونے کی وجہ سے آوڈیو ڈیوائس سے کنیکشن میں لو لیٹنسی ملے گی اور گیمس یا فلم کا آوڈیو بہتر سنائی دے گا۔ اسکے علاوہ 5جی ملٹی لنک فیچر کی مدد سے ریڈمی کے 30 پرو ایک ساتھ تین نیٹ ورکس سے کنیکٹ ہوسکے گا۔

ژیوامی کا کہنا ہےکہ اسمارٹ فون یوزرس 2.4ہرٹز وائی فائی کنیکشن ، ایک 5جی وائی فائی کنیکشن اور 4جی یا 5جی موبائل نیٹ ورک سے ایک ساتھ کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔ اسطرح اسٹیبل انٹرنیٹ کنیکشن آن لائن گیم کھیلتے ہوئے وقت یا انٹرنیٹ براؤزنگ کے دوران ملے گا۔ ریڈمی کے 30 پرو کو کمپنی چین میں 24 مارچ کو اناؤنس کرسکتی ہے۔ ساتھ ہی ڈیوائس کا گلوبل ویرینٹ پوکو ایف 2 نام سے لانچ ہوگا۔ ایسے قیاس بھی لگائے گئے ہیں۔

Weibo فوٹو سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like