Type to search

ٹیکنالوجی

ایمیزون ایکو کو ٹکر دینے ہندوستان آیا ایپل ہوم پوڈ

ٹیکنالوجی ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امریکی ٹیک کمپنی اپیل نے ہندوستان میں ہوم پوڈ لانچ کردیا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے اسکی معلومات نہیں دی ہے۔ لیکن اسکی قیمت سامنے آگئی ہے۔ ایمیزون ایکو اور گوگل ہوم کو ٹکر دینے کے لیے کمپنی نے 2017 میں اپنا اسمارٹ اسپیکر ہوم پوڈ لانچ کیا تھا۔

ہندوستان میں ایپل ہوم پاڈ کی قیمت 19،900 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ تاہم ، اس کی فروخت کچھ وقت کے بعد شروع ہوگی۔امریکہ میں یہ 349 ڈالر (تقریبا 24،900 روپے) میں لانچ کیا گیا تھا۔ حالانکہ وہاں بھی اسکی فروخت 2018 میں شروع ہوئی تھی۔

اپیل ہوم پوڈ کی فیچرس کی بات کریں تو اسکی 7 ٹویٹرز دیئے گئے ہیں۔ اور سبھی کے ساتھ یمپلیفائر اور ٹرانس ڈوئزر ہے۔ اس میں 6 مائیکروفونس دیئے گئے ہیں۔ اس اسمارٹ اسپیکر میں اپیل اے 8 چپ دیا گیا ہے۔ اس میں سری کا سپورٹ ہے جسے آپ کانڈ دے کر وائس کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اپیل ہوم پوڈ 6.8 انچ اونچا ہے اور اسکے ٹاپ پر ٹچ پینل دیا گیا ہے جو جسچر سپورٹ کرتا ہے۔ اس اسپیکر کے ساتھ ملٹی روم آڈیو کا سپورٹ بھی ہے جسکے تحت الگ الگ ہوم پوڈ کو ایک کنیکٹ کر سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like