Type to search

ٹیکنالوجی

ٹیگ کا وائرلیس بلوٹوتھ اسپیکر

tagg-sonic-angle-max-wireless-portable-speaker

ٹیکنالوجی ڈسک،21(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پہلے لوگ گانے سننے کے لیے ٹیپ ریکاڈر کے ساتھ اسپیکرس کو ساتھ لے جاتے تھے۔ لیکن یہ بہت پرانی بات ہوگئی۔ لیکن آج کے دور میں اسپیکر کو فون سے جوڑ کر کہی بھی گانے اور میوزک سنے جاسکتی ہے۔ اور یہ چھوٹے سائز میں مل رہے ہیں کہ آپ کے بیگ میں آسانی سے آجائے۔ کئی کمپنیوں نے پورٹیبل اسپیکر بنائے ہیں لیکن ٹیگ کمپنی نے ایک زبردست پورٹیبل اسپیکر لانچ کیا ہے۔ آئے جانتے ہیں اسکی تفصیلات۔

 

آج کل وائرلیس پورٹیبل اسپیکر کی ڈیمانڈ کافی دیکھنے کو مل رہی ہے- کیونکہ انہیں کیری کرنا اور استعمال کرنا کافی آسان ہوتا ہے- ساتھ ہی انکا ساؤنڈ بھی کافی اچھا ہوتا ہے- ٹیگ ڈیجیٹل نے اپنا سونک اینگل میکس وائرلیس پورٹیبل اسپیکر حال ہی میں بازار میں اتارا ہے-

 

 بیٹری کیسے ہوگی

ٹیگ سونک اینگل میکس وائرلیس پورٹیبل اسپیکر میں زبردست 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے- جوکہ مکمل چارج ہونے میں 10 گھنٹے کا پلے بیک دیتی ہے- اسے آپ اپنے اسمارٹ فون سے آسانی سے کنیکٹ کرسکتے ہیں- یہ بلوٹوتھ 5.0 اور ای ڈی آر سے لیس ہے- خاص بات یہ ہے کہ یہ 100فٹ کی رینج میں بھی بہتر کام کرتا ہے- اور زبردست آواز کے بنا ایکو کے اچھا چلتا ہے۔

کیسا ہے ساؤنڈ

ٹیگ سونک اینگل میکس وائرلیس پورٹیبل اسپیکر میں بہتر ساؤنڈ کے لیے اس اسپیکر میں 30 واٹ کا اسپیکر لگا ہے- اسکا ساؤنڈ کافی تیز ہے اور باس کافی بہتر ہے، تیز آواز میں بھی ساؤنڈ کافی کلیئر رہتا ہے اور آواز پھٹتی نہیں ہے- اس اسپیکر کی سب سے بڑی خوبی اسکا باس ساؤنڈ ہے جو آپ کو پسند آئے گا-

اسپیکر کا ڈیزائن اور فیچرس کیا ہیں؟

اس اسپیکر کا ڈیزائن کافی پریمیم ہے، اس میں کافی اچھی کوالٹی کا استعمال کیا ہے- اسکا ٹاپ اور بوٹم ربر فینش میں ہے جسکی وجہ سے اس پر بہتر گرپ بنتی ہے- اسکے ٹاپ پر پاور آن- آف، آواز کم اور ذیادہ کرنے کے بٹن، پلے /پوز بٹن، ملٹی لنک ماسٹر بٹن، اوکس کیبل ان پٹ، ملٹی لنک انڈیکیٹر، بلوٹوتھ فنکشن اسٹیٹس اور بلٹ ان مائیک کی سہولت ملتی ہے- اسے پکڑنے کے لیے پچھے کی طرف ایک ربڑ ہینڈل بھی لگایا گیا ہے جو کہ کافی سافٹ ہے- اس اسپیکر کے پچھے یو ایس بی پورٹ، اوکس اور پاور چارجینگ پوائنٹ دیا ہے-

 وائر لیس پورٹیبل اسپیکر کی قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیگ سونک اینگل میکس وائر لیس پورٹیبل اسپیکر کی قیمت 7499 روپے رکھی گئی ہے- اسے آپ کمپنی کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں- ساؤنڈ کوالٹی اور ڈیزائن کے معاملے میں یہ ایک بیسٹ اسپیکر کے زمرے میں شامل ہوتا ہے- اگر آپ ایک چھوٹی پارٹی کرنا چاہتے ہیں تو ٹیگ کا سونک اینگل میکس وائر لیس پورٹیبل اسپیکر آپ کو مایوس نہیں کرئے گا-

 

بتادیں کہ اس سے پہلے بھی مارکیٹ میں کئی پورٹیبل اسپیکر آچکے ہیں لیکن ٹیگ سونک اینگل وائرلیس پورٹیبل اسپیکر اپنی خصوصیات اور فیچرس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ اسکی قیمت بھی لوگوں کی پہنچ میں ہے۔ اگر اسکے فیچرس اور بیٹری بیک اپ کو دیکھا جائے تو قیمت نظر انداز کی جاسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like