Type to search

ٹیکنالوجی

ٹی سی ایل نے ہندوستان میں لانچ کیے دو اسمارٹ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،12جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی سی ایل نے ہندوستانی بازار میں اپنے دو نئے ٹی وی لانچ کردیا ہے جو کہ کئی خاص فیچرس سے لیس ہے اور یوزرس کو شاندار تجربہ فراہم کرے گا۔ ان ٹی وی کی اہم خاصیت اس میں استعمال کیا گیا ہینڈس فری وائس کنٹرول فیچر دیا گیا ہے۔ اسکی مدد سے آپ ٹی وی کو آسانی سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ انکی قیمت پر نظڑ ڈالیں تو ٹی سی ایل سی 8 اسمارٹ ٹی وی کے 55 انچ ماڈل کی قیمت 49990 روپے ہے۔ جبکہ 65 انچ والے ماڈل کو ہندوستان میں 69990 روپے کی قیمت کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے اس ٹی وی سیریز کی دستیابی سے جوڑی کوئی معلومات نہیں دی ہے۔

ٹی سی ایل سی 8 اسمارٹ ٹی وی کے فیچرس کی بات کریں تو یہ دونوں وائس کی پہچان فیچرس کے ساتھ آتے ہیں۔ اور یوزرس اپنی وائس کے ذریعہ ٹی وی کو آسانی سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یوزرس اپنی وائس سے ٹی وی کے چینل کو بدلنے  کے ساتھ ہی اسے آف یا آن کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اسمارٹ ہوم ڈیوائس جیسے کہ سوپینگ روبوٹ اور لائٹس وغیرہ کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ٹی سی ایل سی 8 اسمارٹ ٹی وی سیریز میں اینڈروئیڈ 9 پائی پر مبنی ہے اور اسے اینڈروئیڈ ٹی وی کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں آپ کو گوگل پلے ، یوٹیوب اور کئی دیگر ایپس ملیں گے۔

Tags:

You Might also Like