Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کی نئی فلم ‘کبھی عید کبھی ديوالي’

 فلمی ڈسک،12جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ (سلمان خان) نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ معلومات ٹویٹ کرکے دی ہے۔ سلمان نے اس سے متعلق جو ٹیوٹ کیا ہے، اس میں لکھا ، اپنی اگلی فلم کا اعلان کررہا ہوں، کبھی عید کبھی دیوالی، یہ کہانی ساجد ناڈياڈوالا نے لکھی ہے اور اسے پرڈیوس بھی کریں گے، جبکہ فرہاد سامجی اس فلم کی ہدایت کریں گے، عید 2021 میں یہ فلم ریلیز ہوگی- سلمان خان نے اس طرح اپنی اگلی فلم کے بارے میں فینس کو یہ معلومات دی-

سلمان نے حالانکہ فلم کے اسٹار کاسٹ کے بارے میں نہیں بتایا ہے، امید ہے کہ وہ جلد ہی اسکا اعلان کریں گے، سلمان نے گذشتہ دنوں فلم رادھے کا بھی اعلان کیا تھا- اس فلم میں انکے مقابلے دشا پٹانی بھی نظر آئیں گی، اس فلم کے ڈائریکشن پربھو دیوا کریں گے- وہیں انہوں نے اگلے سال کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کا اعلان کیا ہے۔

Announcing my next film… KABHI EID KABHI DIWALI ….

STORY & PRODUCED BY SAJID NADIADWALA …

DIRECTED by FARHAD SAMJI…

سلمان نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ ہر سال کی طرح اگلے سال کی عید بھی انہوں نے بک کروا لی ہے اور اس دن ریلیز ہوگی ان کی اگلی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’۔

Tags:

You Might also Like