Type to search

ٹی وی اور فلم

ویشالی دیسائی برتھ ڈے اسپیشل: ماڈل اور اداکارہ ویشالی کو ہٹ فلم کا انتظار

ویشالی دیسائی

 فلمی ڈسک،18 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کل کس نے دیکھا سے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ویشالی دیسائی آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

ویشالی دیسائی کی پیدائش 18 ڈسمبر 1989 کو احمد آباد میں ہوئی- ویشالی کے والد ودیوت دیسائی اور والدہ پریتی دیسائی ہیں۔ انکی دو بہنیں ہیں جن کا نام جیٹونی دیسائی اور ہریالی دیسائی ہے- ویشالی دیسائی گجراتی ہیں۔ دیسائی فلم ساز منموہن دیسائی کی پوتی ہیں۔

ویشالی کی پرورش بنگلور میں ہوئی۔ ویشالی نے اپنی اسکولی تعلیم بنگلور کے صوفیہ ہائی اسکول سے کی۔ انہوں نے اپنی گریجویشن بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج کی-

ویشالی دیسائی ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے مس انٹرنیشنل کا ہندوستانی اعزاز جیتا۔ انہوں نے فلم کل کس نے دیکھا سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا-

ویشالی مس انڈیا میں حصہ لینے کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی منتقل ہوئی-

ویشالی نے 14 سال کی عمر میں بنگلور میں ریمپ واک کیا،

ویشالی دیسائی کا پہلا کمرشل پاؤنڈس ڈریم فلاور ٹالک کے لیے تھا-

اسکے بعد وہ کئی اشتہارات میں نظر آئی جن میں تنشق، کامپیک، رایمنڈس، شامل ہے-

ویشالی نے ہارر شارٹ فلم سیمیلیٹوڈ میں کام کیا، ویشالی نے کمپیک لیپ ٹاپ اور مشہور ریمنڈ اشتہار میں نظر آچکی ہے-

اسکے علاوہ وہ نفیسہ علی کے ساتھ تنشق کے اشتہار میں نظر آئی-

انہوں نے سورانم آئل اور پاور ڈٹرجنٹ جیسے مصنوعات کے لیے اشتہار میں کام کیا-

ویشالی دیسائی سنفیسٹ کے اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئی،

اور ڈابر گلبری میں بھی نظر آئی-

ویشالی نے پہلی مرتبہ کمار سانو کے گانے ‘ایسا نہ دیکھو مجھے’ میں نظر آئی-

انہوں نے ایفوریا بینڈ کے لئے تین ویڈیوز کیں۔

سال 2009 میں ویویک شرما کے ڈائریکشن میں بنی رومانس سائنس فکشن تھریلر فلم

میں جیکی بھگنانی اور ویشالی دیسائی اہم رول میں تھے۔ ویشالی کی یہ ڈیبیو فلم تھی۔

سال 2015 میں سوربھ ورما کے ڈائریکشن بنی ہندی کامیڈی فلم سالڈ پٹیلس میں کام کیا۔

اس فلم میں انکے ساتھ شو پنڈت، علی ساگر کیتن سنگھ اور شازن پدمسی اہم رول میں تھے۔

ویشالی دیسائی نے لیکمے فیشن ویک ، ڈھاکہ فیشن ویک ،

اور سری لنکا کے فیشن ویک میں حصہ لیا ہے،

اور انہوں نے اورل ، موسچینو ، وغیرہ کے لئے شو کیا ہے۔

ویشالی نے چند فلموں میں کام کیا جن میں سال 2009 میں آئی فلم “کل کس نے دیکھا” ،

سال 2015 میں آئی سالڈ پٹیلس، اور سال 2018 میں آئی انگلیش فلم سیمیلیٹوڈ شامل ہے-