Type to search

ٹیکنالوجی

ایم آئی کیو لیڈ ٹی وی 4کے ڈوبلی وژن کے ساتھ ہندوستان میں لانچ

ایم آئی کیو لیڈ ٹی وی 4کے

ٹیکنالوجی ڈسک،17 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی نے ہندوستان میں اپنے نئے 55 انچ کا ایم آئی کیو لیڈ ,ٹی وی 4کے الٹرا ایچ ڈی اسکرین والے نئے ٹی وی ماڈل کو گراہکوں کے لیے لانچ کردیا ہے-

یہ اینڈروئیڈ ٹی وی پیچ وال سے لیس ہے اور ہندوستان میں کمپنی کا پہلا کیو لیڈ ٹی وی ہے-

ایم آئی کیو لیڈ ٹی وی کی فروخت ہندوستان میں 21 ڈسمبر کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔ یہ سیل فلپ کارٹ، ایم آئی ڈاٹ کام، ایم آئی ہوم اسٹور اور دیگر ریٹیل اسٹورس کے ذریعہ مہیا ہوگی۔

ایم آئی کیو لیڈ ٹی وی 4کے کی ہندوستان میں قیمت 54999 روپے طے کی گئی ہے- یہ کیو لیڈ ٹی وی مارکٹ میں ون پلس اور ٹی سی ایل برانڈ کے کیو لیڈ ٹی وی ماڈل کو ٹکر دے گا جو 60000 روپے سے کم قیمت میں ملتے ہیں-

ژیوامی ایم آئی کیو لیڈ 4کے 55 انچ کی کیو لیڈ الٹر۔ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ آج چہارشنبہ کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ ٹی وی اور پیچ وال سے لیس ہے۔

ایم آئی کیوایل ای ڈی ٹی وی 4کے ہندوستان میں کمپنی کا پہلا کیو لیڈ ٹی وی ہے۔ اور یہ ابھی تک کی سب سے پرمیم ٹیلی ویژن سیریز ہے، جو کہ موجودہ لیڈ ٹی وی رینج سے ایک قدم آگے ہے۔ نئے ٹی وی کا ریزولویشن 21460-3840 پکسل ہے اور یہ سنگل 55 انچ کے سائز کے ساتھ آتا ہے۔ اسکے علاوہ اس ٹی وی میں ایچ ڈی آر اور ڈوبلی ویژن فارمیٹ سپورٹ بھی موجود ہے۔

ایم آئی کیو لیڈ کی قیمت

کیو لیڈ لانچ کے بعد مارکٹ میں موجود ون پلس اور ٹی سی ایل جیسے بڑے برانڈ کے کیو لیڈ ٹی وی کو ٹکر دے گا۔ جنکی قیمت 60000 روپے تک کے اندر ہے۔ ژیوامی اس قیمت سے کم کی قیمت میں وہی اسپیسیفیکیشن اور فیچرس لیکر آئی ہے۔ جو کہ ون پلس ٹی وی کیو 1 اور ٹی سی ایل 55سی715 جیسے ٹی وی میں ملتے ہیں۔

 کیو لیڈ ہندوستان میں ژیوامی کی طرف پیش کیا سب سے مہنگا 55 انچ کا ٹی وی ہے، جسکی قیمت 54999 روپے ہے۔ فی الحال آپ کو اس ٹی وی میں صرف 55 انچ کا ہی سائز آپشن ملے گا۔

ایم آئی کیو لیڈ ٹی وی کے اسپیسیفیکیشن اور فیچرس

ٹی وی میں 55 انچ کی الٹرا ۔ ایچ ڈی 2160-3840 پکسل کی کیو لیڈ اسکرین
مختلف ایچ ڈی آر فارمیٹ سپورٹ
ٹی وی میں ایچ ایل جی، ایچ ڈی آر 10+ اور ڈوبلی وژن شامل
یہ ٹی وی اینڈروئیڈ ٹی وی 10 پر چلتی ہے۔
یہ گوگل ٹی وی کے ساتھ کروم کاسٹ پر گوگل ٹی وی لانچر کو نہیں چلاتا
اسکے بجائے یہ اسٹاک اینڈروئیڈ ٹی وی لانچ کو چلاتا ہے۔
اسپیسیفیکیشن کی بات کریں تو ایم آئی کیو لیڈ ٹی وی 4کے کئی متاثر کن فیچرس سے لیس ہیں۔
میڈیا ٹیک ایم ٹی 9611 کواڈ کور پروسیسر
اس میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج
اس میں 6 اسپیکر سسٹم
ٹی وی میں 30 واٹ کا ساؤنڈ آوٹ پٹ
چار فول رینج ڈرائیورس اور دو ٹیوٹرس
اس میں بلڈ ان کروم کاسٹ اور کیوک ویک فنکشن  سے لیس
ٹی وی میں تین ایچ ڈی ایم آئی پورٹ
تینوں ایچ ڈی ایم آئی 2.1 کے ساتھ 4کے ریزولیشن تک
اور 60 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 5ایم ایس کے ان پٹ لیگ سپورٹ
یہ گیمنگ کے لیے فائدے مند ہے
ٹی وی میں 2 یو ایس بی پورٹ
ٹی وی میں بلوٹوتھ 5 اور ایچ ڈی ایم آئی ای اے آر سی سپورٹ
ژیوامی کے دیگر ٹی وی کی طرح، می کیو ایل ای ڈی ٹی وی 4کے بھی کمپنی کے پیچ وال لانچر پر کام کرتا ہے، یہ ٹی وی لیٹسٹ پیچ وال 3.5 پر چلتا ہے۔
اسکا ریموٹ پرانے می ٹی وی جیسا ہی ہے۔
اس میں آپ کو نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے ساتھ وائس کمانڈس کے لیے گوگل اسسٹنٹ بٹن بھی ہے۔

اس میں ویلیوم ڈاؤن بٹن کو ڈبل پریس کرکے فوری میوٹ آپشن اور ریموٹ پر دیئے گئے ’ایم آئی’ بٹن کو پریس کرکے فوری سیٹنگ میں جانے کی سہولت ہے۔

Tags:

You Might also Like