تاپسی پنوں اور طاہر بھسین کی فلم لوپ لپیٹا کا ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک، 14 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم پنک ، ملک اور سانڈ کی آنکھ جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ تاپسی پنوں اور طاہر بھسین کی نیٹ فلکس فلم لوپ لپیٹا کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-
تاپسی پنوں نے ایک بار پھر دیکھا دیا ہے کہ وہ الگ موضوع منتخب کرنے میں یقین کرتی ہے- اور مزیدار کہانیوں کا حصہ بننا چاہتی ہے-
فلم لوپ لپیٹا ایک کامیڈی تھریلر فلم ہے۔ یہ سال 1998 میں ریلیز ہوئی جرمن فلم رن لولا رن کا ہندی ریمیک ہے۔ جسکی ہدایت ٹام ٹائکر نے کی تھی- لوپ لپیٹا کے اس فرسٹ لک میں تاپسی پنوں کافی الگ انداز میں نظر آرہی ہے۔
50 lakh 50 min ⏲️ Can Savi save Satya in time? @TahirRajBhasin #LooopLapeta , a Sony Pictures Films India Feature and Ellipsis Entertainment Production , directed by #AakashBhatia , coming on 4th Feb, only on Netflix.#LooopLapetaTrailer pic.twitter.com/Xq83w0fUuD
— taapsee pannu (@taapsee) January 13, 2022
فلم لوپ لپیٹا کے ٹریلر میں مزیدار ڈرامہ دیکھنے کو مل رہا ہے- پھر یہ بھی کہ تاپسی پنوں کو 50 منٹ میں 50 لاکھ روپئے کا انتظام کرنا ہے- اس ٹریلر کو اچھا رسپانس مل رہا ہے- ویسے بھی ایکٹینگ کے معاملے میں تاپسی پنوں ہر فلم کے ساتھ ایک مقام اوپر جاتی جارہی ہے-
Trailer out tomorrow ! #LooopLapeta @sonypicsfilmsin @tahirrajbhasin @ellipsisentt @tanuj_garg @atulkasbekar @vivekkrishnani @Aayush_BLM #AakashBhatia @NetflixIndia pic.twitter.com/vZ5Kyp1T4b
— taapsee pannu (@taapsee) January 12, 2022
تاپسی پنوں نے اس ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، 50 لاکھ 50 منٹ – کیا ستیہ کو بچا پائے گی ساوی؟ لوپ لپیٹا ایک کامیڈی تھریلر فلم ہے- آکاش بھاٹیہ نے ہدایت دی، سونی پکچرز فلمز انڈیا، ایلپسس انٹرٹینمنٹ (تنوج گارگ، اتل کاسبیکر) اور آیوش مہیشوری کے ذریعہ تیار کردہ آکاش بھاٹیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم، ‘لوپ لپیٹا’ میں پہلی بار تاپسی پنوں اور طاہر راج بھسین ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram