Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم لوپ لیپٹا کا پوسٹر جاری، تاپسی پنوں کا نیا انداز

فلم لوپ لیپٹا کا پوسٹر

فلمی ڈسک،3 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں ہمیشہ اپنے نئے نئے کرداروں کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ فلم پنک سے لیکر ملک اور سانڈ کی آنکھ تک انہوں نے ہر بار خود کو ثابت کیا ہے۔ وہیں اب ایک بار پھر سے تاپسی اب وہ اپنی نئی فلم  لوپ لپیٹا کے ساتھ لوگوں کا دل جتنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے فلم سے اپنا پہلا لک بھی شیئر کیا ہے۔

لوپ لپیٹا ایک کامیڈی تھریلر فلم ہے۔ یہ سال 1998 میں ریلیز ہوئی جرمن فلم رن لولا رن کا ہندی ریمیک ہے۔ لوپ لپیٹا کے اس فرسٹ لک میں تاپسی پنوں کافی الگ انداز میں نظر آرہی ہے۔ وہ ٹائلٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک زبردست کیپشن بھی لکھا ہے۔ تاپسی کے فینس کو انکا فرسٹ لک اور یہ کیپشن دونوں ہی پسند آرہے ہیں۔

تاپسی پنوں نے اسے شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے، لائف میں کبھی کبھار ایسا وقت آتا ہے جب ہمیں خود سے یہ کرنا پڑتا ہے۔ میں یہاں تک آئی کیسے؟ میں بھی یہی سوچ رہی تھی۔ میں شیٹ پوٹ کے بارے میں نہیں، زندگی میں ہوئی گڑبڑ کے بارے میں۔ ہائے۔ میں ساوی ہوں اور اس کریزی رائڈ کے لیے تیار ہوں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

 

اس فلم کی ہدایت ٹام ٹائکر نے کی تھی۔ وہیں اب لوپ لپیٹا کو آکاش بھاٹیہ ہدایت دے رہے ہیں۔ سونی پیکچر فلمز انڈیا  الپسس انٹرٹینمنٹ (تنوج گارگ ، اتول کسبیکر) اور آیوش مہیشوری کی طرف سے پروڈیوس لوپ لپیٹا میں تاپسی پانو کے مقابلے ایکٹر طاہر بھاسن نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم اس سال کے آخر میں تک ریلیز ہوسکتی ہے۔

تاپسی نے سال 2010 میں تیلگو فلم جمنڈی نادم سے ٹالی ووڈ کا سفر شروع کیا جس میں وہ منوج منچو، موہن بابو، سمن کے ساتھ کام کیا۔ اسکےعلاوہ وہ کئی تیلگو، ٹامل اور ملیالم فلموں میں کام کیا۔

تاپسی نے ہندی فلم چشم ِ بدور سے بالی ووڈ میں انٹری کی اس فلم میں وہ علی ظفر، سدھارتھ نارائن، دیویندر شرما کے ساتھ نظر آئی ۔ اسکے بعد وہ فلم بے بی میں اکشے کمار، رانا دگوبتی، انوپم کھیر کے کام کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like