Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ فلم ’ڈیتھ آن دی نائیل‘ میں نظر آئیں گے علی فضل

فلمی ڈسک،14 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) علی فضل بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنے قدم جما رہے ہیں۔ فیوریس 7 جیسی فلموں میں خصوصی انٹری کرچکے علی فضل جلد ہی ہالی ووڈ فلم ڈیتھ آن دی نائیل میں نظر بے والے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

علی فضل اب تک اس فلم سے جڑی کئی جھلکیاں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرچکے ہیں اور اب حال ہی میں انہوں نے اس فلم سے اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا اور فینس کو بتایا کہ ڈیتھ آن دی نائیل کی ریلیز میں صرف ایک مہینہ باقی ہے- علی کے اس پوسٹر کو انکی گرل فرینڈ رچا چڈھا نے بھی شیئر کیا ہے-

 

علی فضل نے اپنے لک کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں کے پوسٹرز بھی انسٹاگرام پر شیئر کیے ہیں۔ ان سبھی پوسٹرس کو شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے بتایا کہ یہ فلم فروری میں سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Richa Chadha (@therichachadha)

علی کے علاوہ فلم میں ٹام بیٹ مین ، رسیل برینڈ ، ڈان فرنچ ، روز لیسلی ،ایما میکی ، سوفی اوکونیڈو ، جینیفر سانڈرز اور لیٹیا رائٹ نظر آئیں گے-

اس فلم کی ہدایت کینتھ براناگ نے کی ہے- یہ فلم بھی اگاتھا کرسٹی کے اسی نام کے کلاسک ناول پر مبنی ہے-
اداکارہ رچا چڈھا نے علی فضل کے اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام پر ری-پوسٹ کیا اور علی کے لیے اپنے پیار کا اظہار کیا- اداکارہ رچا نے علی پر پیار جتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا- تیرے جیسا اسٹار کہاں، میری جان میری شان-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

فخر سے بھری ہوئی میں آپ سبھی کے ساتھ کزن اینڈریو کا پوسٹر شیئر کررہی ہوں- جنہیں آپ نے اب تک عبدل یا گڈو پنڈت اور لوبو یا پھر ظفر بھائی کے طور پر دیکھا ہے-

اداکارہ رچا نے لکھا، میں تمہیں بہت پیار کرتی ہوں اور بہت خوش ہوں کہ دنیا یہ دیکھ پارہی ہے-

جب ہم ملے تھے، تب آپ سائیکل پر تھے اور میں آئی10 میں، تب سے اب تک کا سفر بہت ہی مشکل رہا اور آگے بھی رہے گا، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتی-

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *