Type to search

وائرل

میگن فاکس نے برگد کے درخت کے نیچے بوائے فرینڈ سے کی منگنی

میگن فاکس منگنی

وائرل ڈسک، 14 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ اداکارہ میگن فاکس نے اپنے بوائے فرینڈ گن کیلی سے منگنی کرلی ہے- ٹرانسفارمر فلم اسٹار میگن نے ایک انوکھے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ فینس کو اپنی منگنی کی خبر دی-

یہ ایک بہت ہی انٹیمٹ تقریب تھی، جس میں میگن اور اور مشن گن ایک برگد کے درخت کے نیچے نظر آئے-
اداکارہ میگن فاکس اور ریپر مشن گن کیلی کی اس درخت سے کئی یادیں جڑی ہیں-

یہی وجہ ہے کہ اس خاص دن اور اس خاص لمحے کو یادگار بنانے کے لیے دونوں نے اسی برگد کے درخت کو ایک بار پھر سے منتخب کیا-

بے حد رومانٹک انداز اور خوبصورت رنگ کے ساتھ کیلی اور میگن فاکس کو پرپوز کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Megan Fox (@meganfox)

 

ایک لمبے اور پیار بھرے پیغام کے ساتھ میگن فاکس نے اپنی منگنی کی معلومات انسٹاگرام پر دی- میگن فاکس نے لکھا کہ جولائی 2020 میں اسی درخت کے نیچے دونوں ایک دوسرے سے ملے-

تقریبا ڈیڑھ سال کے بعد اسی جگہ پر کیلی نے انہیں پرپوز کیا اور شادی کے لیے پوچھا، اسکے آگے میگن فاکس لکھتی ہے کہ انہوں نے اپنی لائف اسٹائل کے لیے کیلی کو ہاں کہے دیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Megan Fox (@meganfox)

 

کیلی نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی منگنی کی خبر فینس کے ساتھ شیئر کی ہے- جس میں انہوں نے وہ رنگ بھی دیکھائی ہے جس میں زمرد اور ہیرا دونوں جڑے ہیں-

دونوں کے برتھ اسٹون کو ملاکر کیلی نے میگن کے لیے یہ خاص رنگ ڈیزائن کروائی- میگن فاکس نے بتایا ہے کہ میں نے ہاں کہے دیا ہے اور اسکے بعد ہم نے ایک دوسرے کا خون بھی پیا-

اداکارہ میگن فاکس (35 سالہ) ، کیلی سے دوسری شادی ہوگی، ایکٹر برائن آسٹن گرین سے انہوں نے پہلی شادی کی تھی، سال 2010 سے 2021 تک یہ شادی چلی- انکے تین بیٹے بھی ہیں-

جبکہ 31 سالہ کیلی کی یہ پہلی ہی شادی ہے- اس سے پہلے وہ ایک تعلقات میں تھے جس سے انکی ایک بیٹی ہے-