Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا ٹیزر ریلیز

شاہ رخ خان

فلمی ڈسک، 3 نومبر (اردو پوسٹ) سپر اسٹار شاہ رخ خان کی دنیا دیوانی ہے- ہر کوئی انکے ایکٹینگ کا قائل ہے- سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جادو سے لاکھوں لوگوں کو دیوانہ بنانے والے اداکار کو کنگ خان کہتے ہیں-

 

 

 

فلم جوان کے بعد، شاہ رخ خان فلم ڈنکی کے ساتھ بڑے پردے پر اپنے مداحوں کا تفریح ​​​​کرنے کے لیے تیار ہیں-

 

 

شاہ رخ 2 نومبر کو اپنی 58ویں سالگرہ منائی- اس خاص موقع پر شاہ رخ خان اسٹارر فلم کے میکرس نے فلم ڈنکی فرسٹ ڈراپ ویڈیو شیئر کیا، جسکے ذریعہ میکرس نے فینس کو فلم کی جھلک دیکھائی-

 

 

راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم ڈنکی کا ٹیزر آج شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میں پانچ دوستوں کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

 

 

فلم 3 ایڈیٹس، پی کے اور لگے رہو منا بھائی جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد اب راجکمار ہیرانی ڈنکی لے کر آرہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہیں۔

 

 

انہوں نے ہارڈی نامی لڑکے کا کردار ادا کیا جس کے چار دوست انگلینڈ جانا چاہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

 

سوشل میڈ یا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی۔ دوستی، محبت اور ساتھ رہنے کا ایک رشتے میں رہنے کا جس کا نام گھر ہے۔ دل کو چھونے والے کہانی کاری کی دل کو چھو لینے والی کہانی۔

 

 

اس سفر کا حصہ بنا ایک اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب ہمارے ساتھ اس سفر کا حصہ بنیں گے۔

 

 

فلم ڈنکی کے ڈراپ ون میں شائقین کو فلم کی کہانی اور کرداروں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ ویڈیو کا آغاز ہندوستانیوں کے ایک گروپ کے ساتھ ہوتا ہے جو ریت کی پٹی میں دوڑتے ہیں، جس پر پیچھے سے فائرنگ کی جاتی ہے۔

 

 

اس کے بعد ایک ماں کو اپنے بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اسے اپنی دادی سے قسمیں دلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ پھر کبھی لندن جانے کا خواب نہیں دیکھے گا۔

 

 

لیکن وہ ایسا کرتا ہے اور اس کی دادی کا انتقال ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں شاہ رخ خان (ہارڈی)، تاپسی پنو (منو)، بومن ایرانی (گلاٹی)، وکی (سکھی) کے کرداروں کا تعارف کرایا گیا ہے، جو سب لندن جانے کا خواب دیکھتے ہیں۔

 

 

ہارڈی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ یہ چار اس کے خاندان والے ہیں، جو لندن جانا چاہتے ہیں اور وہ منو سے محبت کرتے ہیں۔

 

ویڈیو کے آخر میں میکرز نے فلم کا ڈراپ 2 جلد ریلیز کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 

 

 فلم میں اداکارہ تاپسی پنوں، وکی کوشل، بومن ایرانی، وکرم کوچر ، ستیش شاہ ، دھرمیندر اور انیل گروور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 22 دسمبر کو سینماگھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like