اداکارہ تاپسی پنوں ڈائیٹشین پر کرتی ہیں ایک لاکھ روپے خرچ

فلمی ڈیسک ، 16 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تاپسی پنوں ہر ماہ اپنی ڈائیٹیشن پر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں تاپسی پنو ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈنکی میں کام کر رہی ہیں تاپسی پنوں نے بتایا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنے ڈائیشین پر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں تاپسی نے بتایا کہ اکثر اس بات کے لئے ان کی اپنے والدین سے بحث ہوتی ہے تاپسی نے بتایا کہ ” مجھے معلوم ہے کہ پاپاڈائیشین پر اتنا خرچ کرنے پر مجھے ڈانٹیں گے۔ میں جو فلمیں کر رہی ہوں اور میں اپنی زندگی میں جہاں پر بھی ہوں۔
سال 2010 میں تیلگو فلم جمنڈی نادم سے ٹالی ووڈ کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ کے مطابق میری ڈائٹ مسلسل بدلتی رہتی ہے۔ ہر چار یا پانچ سال بعد میرے جسم میں بھی تبدیلی آتی ہے۔
View this post on Instagram
اس پیشے میں ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو ڈائیشین کے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں یہ بتائے کہ ہمارے لیے کو نسی اشیاء سب سے بہتر ہے۔ یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ ہم کس شہر یا کس ملک میں ہیں۔ ڈائیٹ میں موسم بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ڈائینشین کی ضرورت ہوتی ہے “۔
بتا دیں کے اداکارہ تاپسی پنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن فینس کے لیے اپنی خاص تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔
تاپسی نے ہندی فلم چشم ِ بدور سے بالی ووڈ میں انٹری کی اس فلم میں وہ علی ظفر، سدھارتھ نارائن، دیویندر شرما کے ساتھ نظر آئی ۔ اسکے بعد وہ فلم بے بی میں اکشے کمار، رانا دگوبتی، انوپم کھیر کے کام کیا۔