Type to search

ٹی وی اور فلم

سشمیتا سین کی ویب سیریز ‘آریا 2’ کا ٹیزر جاری

سشمیتا سین آریا 2

فلمی ڈسک، 13 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ سشمیتا سین اپنی ویب سیریز آریہ 2 کی اگلی قسط یعنی آریا 2 لیکر ناظرین کے درمیان جلد آنے والی ہے-

سشمیتا سین نے ‘آریا 2’ سے اپنا فرسٹ لک ریلیز کیا ہے- اس می وہ ہولی کے رنگوں میں رنگی، لیکن بے حد انٹینس اور خطرناک لک میں نظر آرہی ہے-

آریا 2 کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے، فرسٹ لک ، شیرنی از بیک – اس بار بالکل مہلک اور خطرناک – کیا آپ سب تیار ہے؟

سشمیتا سین کے اس لک کو دیکھ کر فینس بھی دیوانے ہوگئے ہیں اور تعریف کرتے تھک نہیں رہے ہیں- آریا میں دیکھایا گیا تھا کہ سشمیتا کا کردار ایک کرائم فیمیلی سے ہے-

بتادیں کہ مادھوانی اور سندیپ مودی کی تیار کردہ آریا مشہور ڈچ کرائم ڈرامہ پینجوجا کا آفیشل ریمیک ہے-

شو کا پہلا سیزن 2020 میں ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر نشر ہوا تھا، جسکی شاندار اسکرپٹ اور فنکاروں کے زبردست پرفارمینس کی وجہ سے ناظرین کو خوب پسند آئی-

اس ویب سیریز کے اگلے سیزن کو لیکر فلم میکر رام مادھوانی نے جمعہ کو کہا کہ آریہ کی شاندار کامیابی نے ٹیم کو دوسرا سیزن بنانے کے لیے متاثر کیا-

بتادیں کہ سندیپ سریواستو اور انو سنگھ چودھری نے مل کر اسکرین پلے لکھا ہے۔ آریا کے پہلے سیزن میں سکندر کھیر، انکور بھاٹیہ، نمت داس، وکاس کمار اور سوگندھا گارگ جیسے فنکار نظر آئے۔

ویب سیریز آریا میں اداکارہ سشمیتا سین نے اہم کردار نبھایا تھا، اس سیریز کو سال 2021 کے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں ہندوستان کی طرف سے کئی زمروں میں نامزد کیا گیا-

شو کے پہلے سیزن کی کامیابی سے متاثر میکرس نے جمعہ کو آریا 2 کا ٹیزر جاری کیا- شو کے نئے سیزن میں سشمیتا سین کی زندگی پہلے سے ذیادہ چیلنجنگ ہوگی-

شو کی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مادھوانی نے کہا کہ شو کے پہلے سیزن کی ریلیز کے بعد ان کو ٹیم کو جو پیار اور تعریف ملی وہ دل کو چھونے والی تھی، جس نے انہیں دوسرا سیزن بنانے کے لیے متاثر کیا-

بتادیں کہ سشمیتا نے 1998 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس سے پہلے اداکارہ نے 1994 میں مس فیمینا انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کی شروعات 1996 میں آئی فلم دستک سے کی تھی۔

Tags:

You Might also Like