Type to search

ٹی وی اور فلم

راکل پریت سنگھ کی فلم چھتری والی کا پوسٹر جاری

راکل پریت سنگھ چھتری والی

فلمی ڈسک، 14 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راکل پریت سنگھ کی آنے والی فلم چھتری والی ہے۔ اس کا پہلا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ فلم اپنے الگ طرح کے موضوع کو لیکر بحث میں ہے۔ اس میں راکل ایک کنڈوم ٹیسٹر کے رول میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں اداکارہ ایک کنڈوم ٹیسٹر کے طور پر دکھائی دیں گی۔ راکول اس طرح کو رول پہلی بار بڑے پردے پر نبھانے جارہی ہے۔

بتادیں کہ فلم کو تیجس پربھا وجے ڈوسکر ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ فلم چھتری والی کو رونی اسکرو والا پروڈیوس کررہے ہیں

فلم میں راکل پریت سنگھ کے علاوہ سمیت ویاس ، ستیش کوشک ، راجیش تیلانگ ، پراچی شاہ اور روی اروڑا جیسے فنکار اہم رول میں ہے۔

راکل نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں وہ کنڈوم کا پیکٹ لیے ہوئے ہے۔ انہوں نے سفید رنگ کے شرٹ کے اوپر نیلے رنگ کا سوئٹر پہنا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

 

ایک دیگر تصویر میں راکل ٹریڈیشنل انداز میں ہے اور انہوں نے پیلے رنگ کا سلوار سوٹ پہنا ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں اب ایسا دور شروع ہوگیا ہے، جب اسٹارس لیک سے ہٹ کر فلمیں بنانے کے لیے بیتاب ہورہے ہیں۔
عام لوگوں کے مسائل کو ذہن میں لانے کے لیے یہ اسٹارس اب ذیادہ بے چین رہتے ہیں۔ تبھی تو حال ہی میں ایک اداکارہ نے اپنی نئی فلم کا شوٹ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر انکی تصویریں ہنگامہ برپا کررہی ہیں۔

 

اداکارہ راکل پریت سنگھ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی ہے کہ کوئی بھی حیران رہ جائے گا۔ انکے ہاتھ میں بڑا سا کنڈوم کا پیکٹ کٹا نظر ٓآرہا ہے، جس پر لکھا ہے چھتری والی۔

اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے۔ بن موسم برسات کبھی بھی ہوسکتی ہے ، اپنی چھتری تیار رکھیں۔ پیش کرتے ہیں چھتری والی ، کا پہلا پوسٹر۔

 حال ہی میں لکھنؤ میں اسکی شوٹنگ شروع ہوگئی۔
اس فلم کے علاوہ راکل پریت جلد ہی اٹیک ، مئی ڈے، ڈاکٹر جی، اور تھینک گاڈ جیسی فلموں میں نظر آنے والی ہے۔ فلم ڈاکٹر جی 17 جون 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

راکول پریت سنگھ کی پیدائش 10 اکتوبر 1990 کو نئی دہلی کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی۔ انکی اسکولی تعلیم آرمی پبلک اسکول ڈھولہ کون، اور دہلی یونیورسٹی کے کالج جیسس اینڈ میری کالج سے ہوئی۔

راکول پریت نے سال 2009 میں کنڑ فلم گیلی سے ڈیبیو کیا، سال 2013 میں آئی تیلگو فلم کیراتم سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا، سال 2014 میں تھادیارا تھاکا سے تامل فلم میں ڈیبیو کیا، اور بالی ووڈ میں سال 2014 میں آئی یاریاں فلم سے ڈیبیو کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like