Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز تالی میں نظر آئیں گی سشمیتا سین

Sushmita Sen nepotism

سشمیتا سین کی نئی ویب سیریز نے اعلان
ویب سیریز تالی کا فرسٹ لک ریلیز
تالی میں سشمیتا سین نبھائیں گی ٹرانسجینڈر کا کردار


فلمی ڈسک، 6 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1998 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی اداکارہ سشمیا سین نے انسٹاگرام پر اپنی لیٹسٹ فوٹو شیئر کی ہے۔ اس فوٹو میں انکا چونکا دینے والا لک نظر آرہا ہے۔ ویسے بھی جب سے سشمیتا سین نے ایکٹینگ کی دنیا میں اپنی دوسری اننگ شروع کی ہے، وہ ایک کے بعد ایک سرپرائز دے رہی ہیں۔

پچھلے کافی دنوں سے اداکارہ سشیمتا سین اپنی لو لائیو کو لیکر بحث میں رہی۔ اس درمیان انہوں نے اپنی آنے والی ویب سیریز تالی کا فرسٹ لک شیئر کیا ہے۔ سشمیتا نے ‘تالی’ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک عمدہ پوسٹ بھی لکھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

 

سال 1996 میں آئی فلم دستک سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ سشمیتا سین کو اس فوٹو میں تالی بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انکے ماتھے پر بڑی بندی ہے اور لال ہرے رنگ کی ڈریس پہن رکھی ہیں۔ بتادیں کہ یہ سشمیتا سین کا یہ لک انکی آنے والی ویب سیریز تالی کا ہے۔ جس میں وہ ٹرانسجینڈر کارکن شری گوری ساونت کا کردار نبھا رہی ہیں۔

سال 1994 میں مس فیمینا انڈیا کا خطاب جیتنے والی سشمیتا سین نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، تالی بجاؤنگی نہیں، بجاؤانگی۔شری گوری ساونت کے طور پر پہلا لک۔ میرے لیے اس شاندار انسان کو پردے پر لانے اور اسکی کہانی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے سے ذیادہ اچھا کچھ اور نہیں ہوسکتا۔

ہر کسی کو اعزاز کے ساتھ جینے کا حق ہے۔ اس ویب سیریز کا مراٹھی فلم میکر روی جادھو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ یہ چھ قسط والی ویب سیریز ہوگی۔ جس میں گوری ساونت کے جدوجہد کو دیکھایا جائے گا۔

اس طرح سشمیتا سین او ٹی ٹی کی دنیا میں ایک بار پھر رنگ جمانے کو تیار ہے۔ اس سے پہلے وہ ویب سیریز آریا میں نظر آئی تھی، اور اسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

 

ویب سیریز آریا میں اداکارہ سشمیتا سین نے اہم کردار نبھایا تھا، اس سیریز کو سال 2021 کے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں ہندوستان کی طرف سے کئی زمروں میں نامزد کیا گیا-

ویب سیریز آریا کے دو سیزن ریلیز ہوچکے ہیں اور تیسرے سیزن کی تیاریاں شروع ہے۔ اسکے علاوہ سشمیتا ایک فلم میں بھی جلد ہی نظر آئیں گی۔

کون ہے گوری ساونت؟
تالی ویب سیریز گوری ساونت پر مبنی ہے۔ گوری سماجی کارکن ہے جنہوں نے سال 2010 میں ساکھی چار چوگی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے بے سہارا ٹرانسجینڈروں کے مفادات کے لیے کام کررہی ہیں۔ اس این جی او کے ذریعہ گوری گھر سے بھاگے ٹرانسجینڈر لوگوں کی مدد کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like