Type to search

ٹی وی اور فلم

سشمیتا سین کی فلم تالی کا موشن پوسٹر ریلیز

Sushmita Sen nepotism

ویب سیریز تالی کا موشن پوسٹر ریلیز
تالی میں سشمیتا سین نبھائیں گی ٹرانسجینڈر کا کردار


ممبئی، 1 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1998 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی اداکارہ سشمیا سین کی آنے والی فلم تالی کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

تالی کے موشن پوسٹر میں سرخ بندی میں سشمیتا سین کا چہرہ ابھرتا ہواد کھایا گیا ہے۔ اس سیریز میں سشمتا سین ایکٹوسٹ گوری ساونت کے کردار میں نظر آئیں گی۔

 

 

 

سال 1996 میں آئی فلم دستک سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ سشمیتا سین کو اس فوٹو میں تالی بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انکے ماتھے پر بڑی بندی ہے اور لال ہرے رنگ کی ڈریس پہن رکھی ہیں۔ بتادیں کہ یہ سشمیتا سین کا یہ لک انکی آنے والی ویب سیریز تالی کا ہے۔ جس میں وہ ٹرانسجینڈر کارکن شری گوری ساونت کا کردار نبھا رہی ہیں۔

 

تالی کے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے، لاکھ گرادے بجلی مجھے پے ، میں تو ستر نگ بنوں۔ یہیں پرائیڈ ” سشمتا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے، میں تالی بجاتی نہیں بھاتی ہوں۔ # تالی کو روی جادھو نے ڈائر یکٹ کیا ہے اور یہ فلم جیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔

 

 

اس طرح سشمیتا سین او ٹی ٹی کی دنیا میں ایک بار پھر رنگ جمانے کو تیار ہے۔ اس سے پہلے وہ ویب سیریز آریا میں نظر آئی تھی، اور اسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

 

 

ویب سیریز آریا میں اداکارہ سشمیتا سین نے اہم کردار نبھایا تھا، اس سیریز کو سال 2021 کے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں ہندوستان کی طرف سے کئی زمروں میں نامزد کیا گیا-

 

 

 

ویب سیریز آریا کے دو سیزن ریلیز ہوچکے ہیں اور تیسرے سیزن کی تیاریاں شروع ہے۔ اسکے علاوہ سشمیتا ایک فلم میں بھی جلد ہی نظر آئیں گی۔

 

 

 

 

 

کون ہے گوری ساونت؟
تالی ویب سیریز گوری ساونت پر مبنی ہے۔ گوری سماجی کارکن ہے جنہوں نے سال 2010 میں ساکھی چار چوگی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے بے سہارا ٹرانسجینڈروں کے مفادات کے لیے کام کررہی ہیں۔ اس این جی او کے ذریعہ گوری گھر سے بھاگے ٹرانسجینڈر لوگوں کی مدد کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like