Type to search

تعلیم اور ملازمت

 مانو انٹرنس کے ہال ٹکٹ 20ستمبر سے دستیاب

MANUU

حیدرآباد، 13 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 28، 29 اور 30 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔ اہل درخواست گذار طلبہ 20 ستمبر سے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن میں اور آف لائن لیا جائے گا۔ صبح کا امتحان صبح 9:30 تا 11:30 بجے دن تک ہو گا جبکہ دوپہر میں 2:30 بجے دن تا 4:30 بجے شام تک امتحان لیا جائے گا۔ ہر طالب علم کو امتحانی مرکز پر ”خود کو کویڈ نہ ہونے کا ڈیکلیریشن “ فارم جو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا کی خانہ پُری کرتے ہوئے امتحانی مرکز پر داخل کرنا ہوگا۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. Imam Ali Falahi September 14, 2020

    Thank you bro for update about MANUU